حیدرآباد: تلنگانہ حکومت کے ایس سی، ایس ٹی، بی سی اقلیتی طبقات کے مشیر محمد علی شبیر نے کہا ہے کہ ایس سی، ایس ٹی، بی سی، اقلیتوں کی ریاست میں 85 فیصد آبادی ہے۔ کسی بھی طبقے سے انتخابات میں کیے گئے وعدے، ان کی ترقی کے لیے کام کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔
Published: undefined
انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کے انتخابی منشور میں جو وعدے کیے گئے ہیں ان پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا۔ کانگریس کی جانب سے جو یقین دہانیاں کی گئی ہیں، اس پر چار صدور نشین سے بات چیت کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری طرف سے دی گئی یقین دہانیوں پر ہم نے اپنے چاروں صدور نشین سے بات چیت کی۔
Published: undefined
ایس سی اعلامیہ ملک ارجن کھڑگے، بی سی اعلامیہ کرناٹک کے وزیر اعلی سدارمیا، اقلیتی اعلامیہ سلمان خورشید نے جاری کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے عوام سے کی گئی 6 ضمانتوں کو اندرون 100 دن پورا کرنے کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عہدہ کی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد وہ مختلف محکموں کے سکریٹریز کو طلب کریں گے اور ان سے مشاورت کی جائے گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز