حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع ونپرتی کے ایک گاوں میں لوگوں تک خطوط پہنچانے والے ڈاکیہ کی وجہ سے متعدد افراد کورونا وائرس کی وبا میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ چنم باولی نامی اس گاؤں کے 110 سے زائد افراد اس موذی مرض سے متاثر ہوئے ہیں۔ یہ تمام افراد ماہانہ پنشن کی رقم حاصل کرنے کے لئے ڈاک خانہ گئے تھے۔
Published: undefined
عہدیداروں کے مطابق ڈاک خانہ میں کام کرنے والا ایک ڈاکیہ کورونا سے متاثر ہو گیا تھا اور اس نے کورونا کی علامات پائے جانے کے باوجود اپنا معائنہ نہیں کروایا اور بدستور ڈیوٹی پر آتا رہا۔ متاثرہ ڈاکیہ نے لوگوں میں وظیفہ کی رقم بھی تقسیم کر دی۔ اس گاوں کی آبادی تقریباً 2500 افراد پر مشتمل ہے جہاں اچانک کورونا کے معاملات میں اضافہ ہوگیا۔
Published: undefined
جانچ پر محکمہ صحت کے عہدیداروں کو پتہ چلا کہ تمام متاثرین معمرین اور بیوائیں ہیں جو راست طور پر اس ڈاکیہ جس کی شناخت ونکٹیش کے طورپر کی گئی ہے سے رابطہ میں اُس وقت آئے تھے جب یہ تمام افراد پنشن کی رقم لینے کے لئے پوسٹ آفس گئے تھے۔
Published: undefined
متعلقہ تحصیلدار نے کہا کہ تقریباً 110 افراد کی شناخت کی گئی ہے جو اس وائرس سے تاحال متاثر ہوئے ہیں۔ ان تمام کو الگ تھلگ کر دیا گیا ہے۔ مقامی گرام پنچایت ان کو مناسب مفت غذا فراہم کرتے ہوئے ان کی بہتر طور پر دیکھ بھال کر رہی ہے۔ اس پورے گاوں میں چوکسی اختیار کی گئی ہے اور اس مرض کی علامات پر ہر دن معائنے کیے جارہے ہیں۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ سرکاری اسکول کو الگ تھلگ مرکز میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ جو لوگ متاثر ہوئے ہیں ان کو ان کے خاندانوں سے الگ تھلگ کر دیا گیا۔ جن افراد میں علامات شدید پائی گئیں ہیں ان کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ تمام عہدیدار بشمول تحصیلدار، منڈل پریشد ڈیولپمنٹ آفیسر صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور اس مرض کی روک تھام کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔ سرپنچ سریندر سنگھ نے کہا کہ کئی افراد ایسے ہیں جن میں اس مرض کی علامات نہیں ہیں۔ سمجھا جاتا ہے کہ ڈاکیہ جو اس مرض سے پہلے متاثر ہوا، اس میں اس کے بھائی سے یہ مرض منتقل ہوا، اس کا بھائی ونپرتی میں آر ایم پی ڈاکٹر ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز