تلنگانہ کے کھمم ضلع میں برسراقتدار بی آر ایس کی ایک میٹنگ کے دوران آتش بازی کے سبب آگ لگ گئی جس سے وہاں قریب میں رکھے ایک سلنڈر میں دھماکہ ہو گیا۔ اس دھماکہ کی زد میں آنے سے ایک شخص کی موت ہو گئی اور 8 دیگر لوگ سنگین طور پر زخمی ہو گئے۔ سبھی زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ان کا علاج چل رہا ہے۔
Published: undefined
حادثہ بدھ کے روز کریپلی کے چیملپاڈو میں پیش آیا جہاں بھارت راشٹر سمیتی (بی آر ایس) کی چل رہی میٹنگ کے دوران پارٹی کے کچھ کارکنان نے پٹاخے پھوڑے۔ جلتے پٹاخوں میں سے ایک کی چنگاری سے پاس کی ہی جھونپڑی میں آگ لگ گئی اور پھر جھونپڑی میں موجود رسوئی گیس سلنڈر پھٹنے سے ایک شخص کی موت ہو گئی۔
Published: undefined
میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ کے زخمیوں میں ایک پولیس اہلکار اور دو صحافی بھی شامل ہیں۔ دھماکہ میں کئی زخمیوں کے ہاتھ پیر ٹوٹ گئے۔ بی آر ایس کارکنان نے میٹنگ میں کھمم کے رکن پارلیمنٹ ناما ناگیشور راؤ اور رکن اسمبلی رامولو نائک سمیت پارٹی لیڈروں کے استقبال کے لیے پٹاخے پھوڑے تھے۔ اس واقعہ سے لوگوں میں دہشت پھیل گئی۔ زخمیوں کو بی آر ایس لیڈروں کی گاڑیوں میں سرکاری اسپتال لے جایا گیا۔
Published: undefined
ناگیشور راؤ نے میڈیا اہلکاروں سے کہا کہ اس حادثہ کا پارٹی کی میٹنگ سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ واقعہ جلسہ والی جگہ سے 200 میٹر دور پیش آیا ہے۔ رکن پارلیمنٹ نے ڈاکٹروں کو ہدایت دی ہے کہ زخمیوں کو بہتر علاج مہیا کرایا جائے اور ضرورت پڑنے پر انھیں حیدر آباد بھیجا جائے۔ انھوں نے متاثرین کو ہر ممکن مدد کی بھی یقین دہانی کرائی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined