حیدرآباد: کورونا وائرس کی وبا نے آج دنیا کو پریشان کیا ہوا ہے اور دنیا کے بیشتر ممالک میں لاک ڈاؤن نافذ ہے۔ ایسے حالات میں بچوں کو بھی گھر پر ہی رہنا پڑ رہا اور وہ اب اکتا رہے ہیں۔ باہر کھیلنے جانے اور اپنی سہیلیوں سے ملاقات سے محروم ایک ایسی ہی بچی تلنگانہ کے وزیر کے ٹی آر (کے تارک راما راؤ) سے ایسا سوال کر ڈالا کہ وہ لاجواب ہو کر رہ گئے۔
Published: 16 May 2020, 2:40 PM IST
بچی کے سوال کے جواب میں وزیر بس اتنا ہی کہہ پائے کہ کاش میرے پاس اس سوال کا کوئی سیدھا جواب ہوتا! یہ دلچسپ جواب تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تارک راما راؤ نے ٹوئیٹر کے ذریعے اس وقت دیا جب ایک ننھی بچی نے ان سے کورونا کے متعلق سوال کیا تھا۔
Published: 16 May 2020, 2:40 PM IST
ننھی لڑکی نے وزیر کے تارک راما راؤ سے یہ معصوم سا سوال کیا تھا کہ آخر کورونا وائرس کب جائے گا؟ یہ سوال سوریہ نرسمہا نامی ٹوئٹر ہینڈل کے ذریعے تلنگانہ کے وزیر کو ایک مختصر 21 سکنڈ کی ویڈیو کے ذریعے کیا گیا تھا۔ اس ویڈیو کے ساتھ کیے گئے ٹوئٹ میں لڑکی کے ماموں نے وزیر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’’سر، میری پانچ سال کی بھانجی چیترا میرے جوابات سے مطمئن نہیں ہے، لہذا وہ آپ سے کچھ پوچھنا چاہتی ہے۔‘‘
Published: 16 May 2020, 2:40 PM IST
سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو جانے والی اس ویڈیو میں بچی وزیر موصوف سے انگریزی میں سوال کرتے ہوئے کہہ رہی ہے کہ وہ گھر سے باہر جانا چاہتی ہے۔ اپنی سہیلیوں سے ملاقات کرنا چاہتی ہے۔ اسکول، مالز جانا چاہتی ہے۔ کول ڈرنکس پینا چاہتی ہے۔ فلم دیکھنا چاہتی ہے۔ آخر یہ کورونا وائرس کب جائے گا؟
Published: 16 May 2020, 2:40 PM IST
وزیر موصوف اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد لاجواب ہوگئے تاہم انہوں نے اتنا ضرورکہا ”آپ کا سوال دنیا کے ہر فرد کے ذہن میں ہے میں صرف اتنا کہہ سکتا ہوں کہ کاش میرے پاس اس کا سیدھا جواب ہوتا“۔ واضح رہے کہ تارک راما راؤ تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ کے چندرشیکھر راؤ کے فرزند ہیں اور حکمران جماعت ٹی آر ایس کے کارگزار صدر بھی ہیں۔ تارک راما راؤن سوشیل میڈیا پر کافی سرگرم رہتے ہیں۔
Published: 16 May 2020, 2:40 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 16 May 2020, 2:40 PM IST
تصویر: پریس ریلیز