قومی خبریں

تلنگانہ: تنخواہوں میں اضافہ کے مطالبہ پر جونیئر ڈاکٹرس کی ہڑتال، ایمرجنسی اور کورونا کے علاوہ تمام خدمات کا بائیکاٹ

ڈاکٹرس نے کہا کہ ایمرجنسی، کورونا کے متاثرین کی ڈیوٹی کو چھوڑ کر دیگر فرائض کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ مطالبات کی تکمیل نہ ہونے پر 28مئی سے تمام خدمات روک دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تصویر ٹوئٹر
تصویر ٹوئٹر 

حیدرآباد: تنخواہوں میں اضافہ کے مسئلہ پر جونیئر ڈاکٹرس کی ایسوسی ایشن نے تلنگانہ میں ہڑتال شروع کر دی ہے۔ گاندھی اسپتال، عثمانیہ اسپتال اور دیگر اہم اسپتالوں میں ان ڈاکٹرس نے خدمات کا بائیکاٹ کیا۔ ان ڈاکٹرس نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اسٹائی فنڈ کی ادائیگی اور جونیئرڈاکٹرس کے دیگر دیرینہ حل طلب مطالبات کی تکمیل کے لئے احتجاج کا سلسلہ پیر سے جاری ہے۔

Published: undefined

انہوں نے الزام لگایا کہ ریاستی حکومت ان کے دیرینہ مسائل کو حل کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گاندھی اسپتال جس کو کووڈ کے مریضوں کے علاج کا ایک اہم مرکز بنایا گیا ہے کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر راجہ راو اور محکمہ صحت کے اعلی عہدیداروں کو مطالبات کے سلسلہ میں میمورنڈم بھی پیش کیا جا چکا ہے۔ اس ہڑتال کے پیش نظر جونیئر ڈاکٹرس کے متبادل انتظامات کرنے کی ڈائریکٹوریٹ آف میڈیکل ایجوکیشن رمیش ریڈی نے سرکاری ٹیچنگ اسپتالوں اور میڈیکل کالجس کو ہدایت دی ہے۔

Published: undefined

ڈاکٹرس نے کہا کہ ایمرجنسی، کورونا کے متاثرین کی ڈیوٹی کو چھوڑ کر دیگر فرائض کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ مطالبات کی تکمیل نہ ہونے پر 28مئی سے تمام خدمات روک دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس ماہ کی دس تاریخ کو جونیئر ڈاکٹرس نے حکومت کو ہڑتال کرنے کا نوٹس دیا تھا اور مطالبہ کیا تھا کہ قبل ازیں تنخواہوں میں اضافہ کا جو وعدہ کیا گیا تھا اس وعدہ کو پورا کیا جائے۔ سینئر ر یزڈنٹس، جونیئر ریزیڈنٹس کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافہ کا مطالبہ کیا گیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined