حیدرآباد: تلنگانہ ہائی کورٹ نے شہر حیدرآباد کے حسین ساگر میں گنیش چتورتھی کے موقع پر گنیش مورتیوں کے وسرجن پر پابندی عائد کردی ہے، تاہم عدالت نے عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ صرف پلاسٹر آف پیرس سے بنی مورتیوں کا ہی حسین ساگر میں وسرجن کیا جائے۔ عدالت نے تلنگانہ حکومت کے ساتھ ساتھ گریٹرحیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) کے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ حسین ساگر میں مورتیوں کے وسرجن کی اجازت نہ دیں اور پلاسٹر آف پیرس سے بنی مورتیوں کے وسرجن کے لئے خصوصی انتظامات کئے جائیں۔
Published: undefined
عدالت عظمیٰ نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ صرف ربرڈیم میں ہی مورتیوں کے وسرجن کی اجازت دی جائے۔ عدالت نے حکام پر زور دیا کہ وہ چھوٹی اور ماحول دوست گنیش کی مورتیوں کی حوصلہ افزائی کرے۔ عدالت نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ تمام اقدامات کرتے ہوئے اس بات کو یقینی بنائے کہ گنیش کے اسٹالس کے قریب عوام کے ہجوم کو روکا جائے۔
Published: undefined
وینو مادھونامی وکیل نے حسین ساگر جھیل میں گنیش اور دُرگا کی مورتیوں کے وسرجن کے خلاف عدالت میں عرضی داخل کی تھی جس کی تفصیلی سماعت کے بعد عدالت نے فیصلہ کو محفوظ رکھا تھا اور آج عدالت نے اپنا فیصلہ سنایا۔ عدالت نے کہا کہ ربر ڈیم میں مورتیوں کے وسرجن کے انتظامات کئے جائیں اور وسرجن کے بعد اس سے بے کار اشیا کو فوری طور پر نکال دیاجائے۔
Published: undefined
عدالت نے یہ بھی ہدایت دی کہ دور دراز کے علاقوں سے شردھالوؤں کو حسین ساگر آنے سے روکا جائے۔ ساتھ ہی جی ایچ ایم سی کے عہدیدار وسرجن کے دن مفت ماسکس تقسیم کرے، ماحولیات کو آلودہ بنانے والی مورتیوں کی حوصلہ افزائی نہ کی جائے اور دس بجے شب کے بعد کسی بھی قسم کی صوتی آلودگی نہ ہونے پائے۔ ریاستی حکومت سے خواہش کی گئی کہ وہ میڈیا کے ذریعہ اس کی بڑے پیمانہ پر تشہیر کرے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined