قومی خبریں

تلنگانہ کی گورنر تملسائی سندرراجن نے دیا استعفیٰ، پڈوچیری کے لیفٹیننٹ گورنر عہدہ سے بھی مستعفی

ایک آفیشیل نوٹیفکیشن میں جانکاری دی گئی ہے کہ تلنگانہ کی عزت مآب گورنر اور پڈوچیری کی لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر تملسائی سندرراجن نے فوری اثر سے اپنا استعفیٰ دے دیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p> تملسائی سندرراجن، تصویر یو این آئی</p></div>

تملسائی سندرراجن، تصویر یو این آئی

 

تلنگانہ کی گورنر تملسائی سندرراجن نے اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ راج بھون نے پیر کے روز یہ جانکاری دی۔ تملسائی سندرراجن پڈوچیری کے لیفٹیننٹ گورنر کا عہدہ بھی سنبھال رہی تھیں اور یہاں کا بھی استعفیٰ نامہ انھوں نے صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کو بھیج دیا ہے۔

Published: undefined

ایک آفیشیل نوٹیفکیشن میں جانکاری دی گئی ہے کہ تلنگانہ کی عزت مآب گورنر اور پڈوچیری کی لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر تملسائی سندرراجن نے فوری اثر سے اپنا استعفیٰ دے دیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ استعفیٰ ہندوستان کی عزت مآب صدر کو بھیج دیا گیا ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ تملسائی سندرراجن کو نومبر 2019 میں تلنگانہ کا گورنر مقرر کیا گیا تھا۔ اس کے بعد فروری 2021 میں انھیں پڈوچیری کے لیفٹیننٹ گورنر کی اضافی ذمہ داری بھی دے دی گئی تھی۔ کچھ میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ تملسائی سندرراجن اس بار بی جے پی کے ٹکٹ پر تمل ناڈوں سے لوک سبھا انتخاب لڑ سکتی ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ بی جے پی انھیں ڈی ایم کے لیڈر کنی موژی کے خلاف بھی اتار سکتی ہے۔ حالانکہ اس سلسلے میں فی الحال کوئی مصدقہ خبر سامنے نہیں آئی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ 2019 کے لوک سبھا انتخاب میں تملسائی نے کنی موژی کے خلاف ہی قسمت آزمائی کی تھی، لیکن انھیں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ 2009 میں تملسائی چنئی (شمال) سیٹ سے امیدوار رہی تھیں، اور تب ڈی ایم کے لیڈر ٹی کے ایس ایلنگووَن سے انھیں شکست ملی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined