تلنگانہ میں کانگریس کی قیادت والی حکومت 11 مارچ کو غریبوں کے لیے ’اندراما ہاؤسنگ اسکیم‘ کا آغاز کرے گی۔ وزیر اعلیٰ اے ریونت ریڈی نے ہفتہ (2 مارچ) کو یہ فیصلہ کرتے ہوئے افسران کو اس کو شروع کرنے کے لیے ضروری انتظامات کرنے کی ہدایت دی ہے۔ اس اسکیم کے تحت حکومت ان لوگوں کو گھر بنانے کے لیے 5 لاکھ روپے کی مالی امداد فراہم کرے گی جن کے پاس پہلے سے ہی رہائشی پلاٹ ہے۔ جن غریبوں کے پاس پلاٹ نہیں ہیں ان کو فائدہ پہنچانے کے لیے ہاؤسنگ سکیم کے تحت پلاٹ اور 5 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔
Published: undefined
افسران کو اس اسکیم کو شروع کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے وزیر اعلی اے ریونت ریڈی نے کہا کہ 6 ضمانتوں کے نفاذ کے حصے کے طور پر حکومت اس اہم اسکیم کو ایک فلیگ شپ پروگرام کے طور پر لے گی۔ انہوں نے ہاؤسنگ کے وزیر پونگولیٹی سرینواس ریڈی، وزیر ٹرانسپورٹ پونم پربھاکر اور وزیر اعلیٰ کے مشیر ویم نریندر ریڈی کے ساتھ ایک جائزہ میٹنگ کی تاکہ ہاؤسنگ اسکیم پر عمل آوری کے لیے رہنما خطوط وضع کیے جاسکیں۔ اس میٹنگ میں چیف سکریٹری شانتی کماری، آر اینڈ بی سکریٹری سرینواس راجو اور دیگر عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔
Published: undefined
وزیر اعلیٰ نے افسران کو ہدایت دی کہ ہاؤسنگ اسکیم کے فوائد ان تمام مستحق غریبوں تک پہنچائیں جن کے پاس اپنا مکان نہیں ہے۔ افسران سے کہا گیا ہے کہ وہ اس کے مطابق رہنما خطوط کو حتمی شکل دیں۔وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے ہدایت دی ہے کہ اس اسکیم کے تحت درخواست دینے والوں تمام اہل افراد کو ترجیح دی جانی چاہئے۔ انہوں نے افسران کو متنبہ کیا کہ وہ ڈبل بیڈ روم مکانات کی تعمیر میں سابقہ حکومت کی غلطیوں کو نہ دہرائیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ صرف حقیقی مستفید افراد کو ہی اس کا فائدہ حاصل ہو۔ اس میٹنگ میں ہر حلقہ انتخاب میں 3500 گھر دینے کا عارضی فیصلہ کیا گیا ہے۔
Published: undefined
اس موقع پر وزیراعلیٰ نے امید ظاہر کی کہ بے گھر غریبوں کا اپنا گھر بنانے کا خواب مرحلہ وار پورا ہوگا۔ انہوں نے افسران سے کہا کہ وہ مرحلہ وار طریقے سے فنڈز جاری کرنے کے لئے قواعد و ضوابط تیار کریں اور استفادہ کنندگان کو ملنے والے فنڈز کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے سخت رہنما اصول بنائے جائیں۔ انہوں نے تجویز پیش کی کہ جو لوگ اپنے پلاٹوں پر گھر بنا رہے ہیں ان کے لیے گھر کے مختلف ماڈلز اور ڈیزائن دستیاب کرائے جائیں۔ وزیر اعلیٰ نے افسران کو یہ بھی مشورہ دیا کہ وہ گھر کی تعمیر کی نگرانی کی ذمہ داری ضلع کلکٹرس کی نگرانی میں مختلف محکموں میں انجینئرنگ ونگز کو سونپیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined