تلنگانہ کی کانگریس حکومت نے پیر کے روز کسانوں کے حق میں ایک بڑا اعلان کیا۔ دراصل کانگریس نے اسمبلی انتخاب کے دوران کیے گئے وعدہ کے مطابق زرعی قرض معاملہ پر اہم اعلان کرتے ہوئے کہا کہ طے کردہ ایک نئی پالیسی کے مطابق کسانوں کے لیے 2 لاکھ روپے تک کا فصل قرض معاف کیا جائے گا۔
Published: undefined
ریاستی حکومت کے ذریعہ اعلان کردہ قرض معافی منصوبہ سے متعلق گائیڈلائنس کے مطابق 12 دسمبر 2018 کو یا اس کے بعد دیے گئے یا تجدید کیے گئے ایسے فصل قرض کو معاف کر دیا جائے گا جسے 9 دسمبر 2023 تک ادا کرنا تھا۔ حکومت نے قرض معافی سے متعلق گائیڈلائنس پر پیر کے روز تیلگو میں نوٹس بھی جاری کیا۔ حکومت نے اس میں کہا کہ کسان کنبوں کی شناخت کے لیے سول سپلائی ڈپارٹمنٹ کے پی ڈی ایس کارڈ کے ڈاٹابیس کا استعمال کیا جائے گا۔ فیملی میں اس کے سرپرست، ان کی بیوی، بچے اور دیگر شامل ہوں گے۔
Published: undefined
بتایا جاتا ہے کہ حیدر آباد واقع این آئی سی (نیشنل انفارمیشن سنٹر) اس منصوبہ میں آئی ٹی شراکت دار کی شکل میں کام کرے گا۔ گائیڈلائنس کے مطابق قرض معافی منصوبہ کے فعال ہونے کے لیے ہر بینک میں ایک نوڈل افسر مقرر کیا جائے گا۔ نوڈل افسر ریاستی محکمہ زراعت کے ڈائریکٹر اور این آئی سی کے درمیان ربط کا کام کریں گے۔ مناسب قرض معافی رقم ڈائریکٹ پرافٹ منتقلی کے ذریعہ سے مستفید کسان کے ڈیبٹ اکاؤنٹ میں ڈال دیا جائے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined