قومی خبریں

تلنگانہ حکومت نے ’یو پی ایس سی پریلم‘ میں کامیاب امیدواروں کو 1 لاکھ روپے کی معاشی مدد دینے کا کیا اعلان

یہ رقم ان سبھی امیدواروں کو دی جائے گی جو یو پی ایس سی پریلمنری امتحان میں کامیابی حاصل کر چکے ہیں، بشرطیکہ امیدواروں کی فیملی آمدنی 8 لاکھ روپے سالانہ سے کم ہونی چاہیے۔

<div class="paragraphs"><p>کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے کے ساتھ تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی</p></div>

کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے کے ساتھ تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی

 

تصویر @revanth_anumula

تلنگانہ کی کانگریس حکومت نے یو پی ایس سی پریلم 2024 امتحان میں کامیابی حاصل کرنے والے ریاستی طلبا کو ایک بڑی خوشخبری سنائی ہے۔ یو پی ایس سی پریلم میں کامیاب ہونے والے تلنگانہ کے امتحان دہندگان کو وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے بطور حوصلہ افزائی 1 لاکھ روپے کی معاشی مدد دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس رقم کا استعمال امتحان دہندگان مینس امتحان کی تیاری میں کر سکیں گے۔

Published: undefined

بتایا جاتا ہے کہ تلنگانہ کی کانگریس حکومت نے یہ معاشی مدد ’راجیو گاندھی سول ابھے ہستم‘ اسکیم کے تحت تقسیم کرے گی۔ اس کا مقصد سول سروس امتحان کی تیاری کے لیے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی ہے۔ یہ رقم ان سبھی امیدواروں کو دی جائے گی جو یو پی ایس سی پریلمنری امتحان پاس کر چکے ہیں، بشرطیکہ امیدواروں کی فیملی آمدنی 8 لاکھ روپے سالانہ سے کم ہونی چاہیے۔ ذات/زمرہ کا کسی بھی طرح سے کسی طرح کا بندھن اس معاشی مدد میں نہیں ہے، بس یہ لازم ہے کہ امتحان دہندہ تلنگانہ کا باشندہ ہو۔

Published: undefined

واضح رہے کہ یو پی ایس سی کی طرف سے پریلم امتحان کا ریزلٹ یکم جولائی 2024 کو جاری کیا گیا تھا۔ جو بھی امتحان دہندہ پریلم امتحان میں کامیاب ہوا ہے، وہ مینس امتحان میں حصہ لے سکے گا۔ اس سال بھرتی کے ذریعہ سے مجموعی طور پر 1206 عہدوں پر تقرری کی جانی ہے۔ اس میں سے آئی اے ایس کے تحت 1056 عہدوں اور آئی ایف ایس کے تحت 150 عہدوں پر بھرتی کی جائے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined