تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ کے. چندرشیکھر راؤ مرکز کی مودی حکومت کو لگاتار تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ وہ مرکز کی عوام مخالف پالیسیوں کے خلاف لگاتار آواز بھی بلند کر رہے ہیں۔ اب تلنگانہ اسمبلی میں دو ایسی قرارداد پاس کی گئیں ہیں جو نریندر مودی حکومت کی پالیسیوں اور خواہشات کے خلاف ہیں۔ پہلی قرارداد نئی دہلی میں نو تعمیر پارلیمنٹ ہاؤس سے متعلق ہے جس کا نام ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے نام پر رکھنے کی گزارش کی گئی ہے۔ دوسری قرارداد مرکزی حکومت کے ذریعہ مجوزہ نئے الیکٹرسٹی امینڈمنٹ بل 2022 کی مخالفت میں ہے۔
Published: undefined
میڈیا رپورٹس کے مطابق تلنگانہ کے وزیر برائے اطلاعاتی ٹیکنالوجی و صنعت کے. ٹی. راماراؤ نے آج ایک قرارداد پیش کی جس میں کہا کہ نوتعمیر پارلیمنٹ ہاؤس کا نام امبیڈکر کے نام پر رکھنا مناسب ہوگا، جو آئین کے معمار تھے۔ ریاست کے وزیر توانائی جی جگدیش ریڈی نے (مرکز کے مجوزہ) الیکٹرسٹی بل کی مخالفت کرتے ہوئے دوسری قرارداد پیش کی۔ انھوں نے کہا کہ یہ بل کسانوں، غریبوں اور صنعتی شعبہ کے ملازمین کے مفادات کے خلاف ہے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ ملک کی راجدھانی دہلی میں سنٹرل وِسٹا کے از سر نو تعمیر کے تحت بن رہی نئی پارلیمنٹ ہاؤس کی عمارت کا ایک بڑا حصہ تیار ہو چکا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے دسمبر 2020 میں اس نئی عمارت کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔ مرکز کا منصوبہ ہے کہ پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس اس نئی عمارت میں منعقد کیا جائے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined