حیدرآباد: تلنگانہ میں بھارت راشٹر سمیتی (بی آر ایس) کے ارکان اسمبلی کا کانگریس پارٹی میں شامل ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ ہفتہ کو ایک اور رکن اسمبلی نے حکمراں پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔ گریٹر حیدرآباد کے حلقہ سیری لنگم پلی سے رکن اسمبلی آرکاپوڈی گاندھی نے وزیر اعلیٰ اے ریونت ریڈی کی موجودگی میں ان کی رہائش گاہ پر کانگریس کا ہاتھ تھام لیا۔
Published: undefined
دسمبر 2023 میں کانگریس کے اقتدار میں آنے کے بعد آرکاپوڈی گاندھی پارٹی میں شامل ہونے والے نویں بی آر ایس کے رکن اسمبلی ہیں۔ ان کے ساتھ بی آر ایس کے چار کونسلر بھی کانگریس پارٹی میں شامل ہوئے۔ اس موقع پر ایم ایل سی پی مہیندر ریڈی اور دیگر قائدین بھی موجود تھے۔
Published: undefined
آرکاپوڈی گاندھی 2014 میں تیلگو دیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) کے ٹکٹ پر سری لنگم پلی سے منتخب ہوئے تھے لیکن بعد میں ٹی آر ایس (اب بی آر ایس) میں شامل ہو گئے۔ انہوں نے 2018 اور 2023 میں بھی یہ سیٹ برقرار رکھی۔ قبل ازیں گریٹر حیدرآباد کے راجندر نگر حلقہ سے چار بار ایم ایل اے رہنے والے ٹی پرکاش گوڑ کو جمعہ کی رات ریونت ریڈی کی موجودگی میں کانگریس میں شامل کیا گیا تھا۔
Published: undefined
گوڑ اور ارکاپوڈی گاندھی نے گزشتہ ہفتے حیدرآباد کے دورے کے دوران آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ این چندرا بابو نائیڈو سے ملاقات کی تھی۔ اس ملاقات سے یہ قیاس آرائیاں ہوئیں کہ وہ ٹی ڈی پی میں شامل ہوں گے۔ تاہم انہوں نے حکمران جماعت میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا۔
Published: undefined
مساوات میں نئی تبدیلیوں کے ساتھ 119 رکنی اسمبلی میں بی آر ایس کی رکنیت کم ہو کر 29 رہ گئی ہے۔ بی آر ایس نے انتخابات میں 39 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی تھی لیکن مئی میں ہوئے ضمنی انتخاب میں کانگریس کے ہاتھوں سکندرآباد کنٹونمنٹ سیٹ ہار گئی۔ اب اسمبلی میں کانگریس ارکان کی تعداد بڑھ کر 74 ہو گئی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined