حیدرآباد: تلنگانہ میں لوک سبھا امیدواروں کے ناموں کے جائزہ کے لئے منگل کو کانگریس الیکشن کمیٹی کا اجلاس ہوگا۔ ریاست کے 17حلقوں سے مقابلہ کرنے کے لیے 309 افراد نے ٹکٹ کے لیے درخواستیں دی ہیں۔ سب سے زیادہ محبوب آباد سے 47 درخواستیں اور ورنگل ضلع سے 40 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ ان کے علاوہ محبوب نگر سے 4، ظہیر آباد سے 6، میدک سے 10 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ حلقہ واری طور پر ان درخواستوں کو تیار کیا گیا ہے۔
Published: undefined
منگل کو پارٹی صدر دفتر گاندھی بھون میں ہونے والے ریاستی الیکشن کمیٹی کے اجلاس میں اس فہرست پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ حلقہ واری طور پر 2 یا 3 لیڈروں کے ناموں کا کانگریس ریاستی انتخابی کمیٹی جائزہ لے گی۔ پارٹی کی انتخابی حکمت عملی پر اس ماہ کی 6تاریخ کو اجلاس ہوگا جس میں ریاستی انتخابی کمیٹی کی جانب سے تبادلہ خیال کا امکان ہے۔ شام پانچ بجے صدر تلنگانہ کانگریس ریونت ریڈی کی صدارت میں گاندھی بھون کے کانفرنس ہال میں یہ اجلاس منعقد کیا جائے گا جس میں اے آئی سی سی تلنگانہ انچارج دیپا داس منشی، اے آئی سی سی اسکریننگ کمیٹی کے صدر، اے آئی سی سی کے انچارج، جنرل سکریٹریز، پی سی سی کمیٹی کے ارکان شرکت کریں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز