قومی خبریں

تلنگانہ: اڈانی معاملے پر کانگریس نے نکالا ’چلو راج بھون‘ مارچ، کئی لیڈروں کو حراست میں لیا گیا

کانگریس نے وزیر اعظم نریندر مودی اور صنعت کار گوتم اڈانی کے درمیان رشتوں کو بے نقاب کرنے کے لیے ’چلو راج بھون‘ مارچ کا اہتمام کیا تھا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر ٹوئٹر&nbsp;@AnjanKumarMP</p></div>

تصویر ٹوئٹر @AnjanKumarMP

 

حیدر آباد میں بدھ کے روز کانگریس لیڈروں اور بڑی تعداد میں کارکنان کو حراست میں لے لیا گیا۔ دراصل وہ اڈانی گروپ اور بی جے پی کے درمیان رشتوں کا الزام عائد کرتے ہوئے راج بھون کی طرف مارچ کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ مصروف خیرت آباد چوراہے پر پولیس نے کانگریس کی ریلی کو روک دیا جو گاندھی بھون میں تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی (ٹی پی سی سی) دفتر سے گورنر کی سرکاری رہائش کی طرف جا رہی تھی۔

Published: undefined

پولیس نے مظاہرین کو روکنے کے لیے بیریکیڈس لگا دیئے۔ پولیس کارروائی پر اعتراض ظاہر کرنے والے پولیس افسران اور کانگریس لیڈران کے درمیان تلخ بحث ہوئی۔ جیسے ہی مظاہرین نے بیریکیڈس توڑ کر آگے بڑھنے کی کوشش کی، پولیس نے انھیں روکنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا اور انھیں حراست میں لے لیا۔ حراست میں لیے گئے لوگوں میں کانگریس قانون ساز پارٹی کے لیڈر ملو بھٹی وکرمارک، سینئر لیڈر ملو روی، ٹی پی سی سی کے ایگزیکٹیو چیئرمین انجن کمار یادو، خواتین و یوتھ لیڈر شامل ہیں۔

Published: undefined

کانگریس نے وزیر اعظم نریندر مودی اور صنعت کار گوتم اڈانی کے درمیان رشتوں کو بے نقاب کرنے کے لیے ’چلو راج بھون‘ کا اہتمام کیا تھا۔ پارٹی کے پرچم اور ’ایل آئی سی بچاؤ‘ کی تختیاں لیے مظاہرین مرکز میں بی جے پی کی قیادت والی حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔

Published: undefined

خیرت آباد چوراہے پر مظاہرین کو خطاب کرتے ہوئے وکرمارک نے الزام عائد کیا کہ وزیر اعظم بزنس مین اڈانی کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں جو اربوں روپے کے گھوٹالوں میں شامل ہے۔ انھوں نے کہا کہ بی جے پی اقتدار میں رہ کر آئینی اداروں، پبلک سیکٹرس کی کمپنیوں اور لوگوں کی زندگی کو تباہ کر رہی ہے۔ کانگریس لیڈر نے الزام لگایا کہ اڈانی گھوٹالے کی جانچ کے لیے ایک جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) تشکیل دینے کے اپوزیشن کے مطالبہ کو خارج کر کے وزیر اعظم اڈانی کو بچانے کی کوشش کر رہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ وہ (مودی) ان لوگوں کی حفاظت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جو ملک کی دولت کو لوٹ رہے ہیں، جبکہ ہم پبلک پراپرٹی کی حفاظت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined