حیدرآباد: تلنگانہ ہائی کورٹ نے ریاست کے چیف سکریٹری سومیش کمار کا تلنگانہ کیڈر کا الاٹمنٹ کو منسوخ کرنے کا فیصلہ سنایا ہے۔ چیف جسٹس جسٹس اجول بھویان کی زیر قیادت بنچ نے فیصلہ سنایا، جس میں سومیش کمار کو آندھرا پردیش جانے کی ہدایت دی ہے۔
Published: undefined
متحدہ آندھراپردیش کی تقسیم کے ذریعہ تلنگانہ کی تشکیل کے موقع پر سومیش کمار کی خدمات کو مرکز نے آندھرا پردیش کے لئے الاٹ کیا تھا، جس پر سومیش کمار سنٹرل ایڈمنسٹریٹو ٹریبونل سے رجوع ہوئے تھے۔ ٹریبونل نے تلنگانہ میں خدمات جاری رکھنے کی کمار کو ہدایت دی تھی۔ سومیش کمار، ٹریبونل کے عبوری احکامات کے ساتھ تلنگانہ میں خدمات جاری رکھے ہوئے ہیں۔ 2017 میں، مرکز ٹریبونل کے احکامات کو منسوخ کرنے کے لیے ہائی کورٹ سے رجوع کیا۔
Published: undefined
منگل کو ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اجول بھویان کی بنچ نے ٹریبونل کے عبوری احکامات کو مسترد کرتے ہوئے اپنا فیصلہ سنایا۔ سومیش کمار کے وکیل کی درخواست پر عدالت نے فیصلے پر عمل درآمد 3 ہفتوں کے لیے روک دی۔ سومیش کمار دسمبر 2019 سے تلنگانہ کے چیف سکریٹری کے طور پر کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined