قومی خبریں

تلنگانہ کے وزیر اعلی کے سی آر کا استعفی، اسمبلی تحلیل کرنے کی قرارداد منظور

تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ کے چندرشیکھر راؤ چاہتے ہیں کہ سال کے آخر میں 4 ریاستوں میں ہونے والے چناؤ کے ساتھ ہی ان کے صوبہ میں بھی چناؤ ہوں، لہذا انہوں نے اسمبلی کو تحلیل کرنے کا فیصلہ کیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ کے سی آر

حیدرآباد: گزشتہ کئی دنوں سے تلنگانہ میں قبل از وقت انتخابات کرانے کی خبروں کے گشت کرنے کے بعد آج آخر کار کابینہ سے قرارداد منظور ہونے کے بعد ریاستی اسمبلی کی تحلیل کر دیا گیا۔ انہوں نے اپنا استعفی گورنر کو سونپ دیا ہے جسے منظور کر لیا گیا ہے۔ گورنر نرسمہن نے کے سی آر کو کارگزار وزیر اعلیٰ مقرر کر دیا ہے۔

آج ریاستی کابینہ کااجلاس وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں یہ فیصلہ لیاگیا۔ اجلاس تقریبا 4.30 منٹ میں ہی ختم ہوگیا۔ قرارداد پر وزیراعلی کے چندرشیکھرراو نے دستخط کئے۔

Published: undefined

اس اجلاس کے فوری بعد وزیراعلی کے چندرشیکھرراو خصوصی بس کے ذریعہ ریاستی وزرا کے ساتھ گورنر نرسمہن سے ملاقات کرنے کیلئے راج بھون پہنچے جہاں انہوں نے اسمبلی کو تحلیل کرنے کی کابینہ میں منظورہ قرارداد کی نقل گورنر کے حوالے کی، جسے انہوں نے منظور کر لیا۔

Published: undefined

کے سی آر نے اسمبلی کو تحلیل کرنے کی وجوہات کے ساتھ ساتھ دیگر تمام صورتحال اور مستقبل کے لائحہ عمل سے گورنر کو واقف کروایا۔ گورنر سے ملاقات کے فوری بعد وزیراعلی اسمبلی کے روبر و واقع گن پارک پہنچے جہاں انہوں نے تلنگانہ تحریک کے دوران جان کی قربانی دینے والوں کی یادگار پر پھول نچھاور کئے۔ اس طرح اب ریاست میں جلد انتخابات کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ ریاستی اسمبلی کے انتخابات لوک سبھا کے انتخابات کے ساتھ ہونے والے تھے۔

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined