حیدر آباد: شہر حیدرآباد کے کوٹھی علاقہ میں واقع کورونا کمانڈ کنٹرول سنٹر کے محاصرہ کی کوشش پر تلنگانہ بی جے پی کے صدر بنڈی سنجے اوردیگر لیڈروں کو گرفتار کرلیا گیا۔ بنڈی سنجے نے مطالبہ کیا کہ کورونا وائرس کا علاج آروگیہ شری میں کیا جائے اور ریاست میں کورونا وائرس کی جانچ کی تعداد میں اضافہ کیا جائے۔ انہوں نے محکمہ صحت میں خالی ملازمتوں کو بھی پُر کرنے کا مطالبہ کیا۔
Published: undefined
اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سنجے نے کہا کہ مطالبات کی تکمیل کے لئے ریاست گیر احتجاج کی اپیل کی گئی تھی۔ انہوں نے حکومت سے خواہش کی کہ وہ تلنگانہ اور دیگر ریاستوں میں کی جا رہی جانچ کا موازنہ کریں۔ انہوں نے کہاکہ اگرچہ ڈاکٹرس اپنی خدمات فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں تاہم ان کے پاس ماسک اور پی پی ای کٹس کی کمی ہے۔ انہوں نے حکومت سے خواہش کی کہ وہ ریاست کو مرکز کی مدد پر وائٹ پیپر جاری کرے۔ بنڈی سنجے نے کہا کہ حکومت کورونا کے معائنے کروانے میں ناکام رہی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined