حیدرآباد: تلنگانہ اسمبلی میں ہفتہ کو بی جے پی کے نومنتخب ارکان اسمبلی نے اے آئی ایم آئی ایم کے رکن اسمبلی اکبر الدین اویسی کو پرو ٹیم اسپیکر منتخب کئے جانے کے خلاف پہلے دن ریاستی اسمبلی کا بائیکاٹ کیا۔
Published: undefined
ریاستی بی جے پی صدر جی کشن ریڈی کے فیصلے کے بعد بھگوا پارٹی کے تمام 8 ارکان اسمبلی نے کارروائی کا بائیکاٹ کیا۔ کشن ریڈی نے بی جے پی کے دفتر میں میڈیا والوں کو بتایا کہ کانگریس حکومت نے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے ساتھ خفیہ معاہدے کے تحت اکبر الدین اویسی کو پرو ٹیم اسپیکر منتخب کیا ہے۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ چونکہ کانگریس کے پاس اسمبلی میں اکثریت کم ہے اور حکومت کسی بھی وقت گر سکتی ہے اس لئے اس نے اے آئی ایم آئی ایم سے ہاتھ ملایا ہے۔ کشن ریڈی، جو کہ مرکزی وزیر بھی ہیں، نے دعویٰ کیا کہ اویسی سب سے سینئر ایم ایل اے نہیں ہیں۔ بی جے پی نے ان کی تقرری کے تعلق سے گورنر تملائی سوندراراجن سے بھی شکایت کی۔
Published: undefined
ٹی راجہ سنگھ بی جے پی کے پہلے ایم ایل اے تھے جنہوں نے اکبر الدین اویسی کے سامنے حلف لینے سے انکار کیا۔ پچھلی اسمبلی میں بھی انہوں نے اے آئی ایم آئی ایم کے ممتاز احمد خان کے سامنے حلف لینے سے انکار کر دیا تھا، جو پروٹیم اسپیکر تھے۔ بی جے پی کے تمام 8 ارکان اسمبلی صبح بی جے پی کے دفتر میں جمع ہوئے۔ کشن ریڈی نے انہیں مبارکباد دی۔ پارٹی ایم ایل ایز کے ایوان میں حاضر ہونے کے فیصلے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے راجہ سنگھ غصے میں پارٹی دفتر سے چلے گئے۔
Published: undefined
رپورٹ کے مطابق ٹی راجہ اس وقت بھی دیگر پارٹی ارکان اسمبلی کے ساتھ نہیں تھے جب انہوں نے تاریخی چارمینار میں مندر میں گئے۔ بی جے پی ایم ایل اے نے ٹانک بنڈ میں ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے مجسمہ کو خراج عقیدت پیش کیا اور اسمبلی میں جانے کا منصوبہ بنایا۔ تاہم انہوں نے پارٹی کی مرکزی قیادت کی ہدایات پر اپنا منصوبہ ترک کر دیا۔
اس کے بعد کشن ریڈی نے ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ پارٹی ایم ایل اے اکبر الدین اویسی کے سامنے حلف نہیں لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے ارکان اسمبلی مستقل اسپیکر کے انتخاب کے بعد ہی حلف اٹھائیں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز