حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھر راؤ نے واضح کیا ہے کہ شہریت ترمیمی قانون پر تفصیلی مباحث کی ضرورت ہے۔انہوں نے گورنر کے خطبہ پر تحریک تشکر مباحث کے موقع پر ریاستی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت میں اختلاف رائے فطری بات ہے۔انہوں نے کہاکہ سی اے اے پر مباحث ایک دن میں مکمل نہیں ہوسکتے۔سی اے اے پر بحث کا مطلب بین الاقوامی سطح پر قوم پرستی کے بارے میں بات کرنا ہے۔بی جے پی کے رکن اسمبلی بھی اپنی رائے کا اظہا رکریں۔
Published: undefined
وزیر اعلیٰ چندر شیکھر راؤ نے اسپیکر پوچارم سرینواس ریڈی سے خواہش ظاہر کی کہ اس مسئلہ پر تمام ارکان کو بحث کا موقع فراہم کریں تاکہ ہر کسی کو اپنی بات رکھنے کا موقع دیاجاسکے۔چونکہ یہ کافی اہم مسئلہ ہے اس پرمکمل مباحث کی ضرورت ہے۔سی اے اے پر حکومت تمام جماعتوں کو اپنے موقف کے اظہا رکا موقع دے گی۔این پی آر اور این آر سی کے علاوہ سی اے اے پر کسی بھی جماعت کے خیالات الگ ہوسکتے ہیں۔
Published: undefined
وزیراعلی نے کہاکہ ان کی پارٹی نے پارلیمنٹ میں سی اے اے کی مخالفت کی تھی۔ملک کی پانچ اسمبلیوں میں اس پرمباحث ہوچکے ہیں۔ریاست کی رائے سے مرکز چاہے اتفاق کرے یا نہ کرے یہ الگ بات ہے۔40تا50افراد کی موت کے سنگین مسئلہ پرمباحث ہونی چاہیے۔ہمیں مرکز کو ہمارے احساسات سے واقف کروانا ہوگا۔ایوان میں اس مسئلہ پر قرارداد منظور کی جائے گی اور اس کو مرکز کو بھیجا جائے گا۔سی اے اے پر ملک میں کشیدہ ماحول پایاجاتا ہے۔سی اے اے پرمباحث ایک ہی دن میں ممکن نہیں ہیں۔آنے والی نسلوں پر اس کے اثرات پڑیں گے۔انہوں نے کہاکہ اسمبلی میں اس مسئلہ پر مباحث کے لئے پہلے ہی کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا جاچکا ہے۔انہوں نے کہاکہ مرکز سے ریاست کو واجب الادا جی ایس ٹی کے بقایہ جات نہیں دیئے گئے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز