قومی خبریں

تلنگانہ: ریاست کا مخفف تبدیل، 8 فروری کے بعد مزید 2 ’گارنٹی‘ پرعمل در آمد کا فیصلہ

ریاستی اسمبلی کے اجلاس کے بعد 500 روپے میں گیس سلنڈر اور 200 یونٹ تک مفت بجلی فراہم کرنے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا، جبکہ ذات پر مبنی مردم شماری کرانے کا فیصلہ 4 فروری کی کابینہ میں کیا جا چکا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>ریونت ریڈی / تصویر ایکس</p></div>

ریونت ریڈی / تصویر ایکس

 

تلنگانہ کی حکومت نے ریاست کا مخفف ’TS‘ سے بدل کر’TG‘ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اتوار (4 فروری) کو وزیر اعلیٰ اے۔ ریونت ریڈی کی صدارت میں ریاستی کابینہ کی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔کابینہ کے فیصلے کے بعد مرکزی حکومت کے گزٹ میں TS کی جگہ اب TG لکھا جائے گا۔

Published: undefined

2014 میں تلنگانہ کی تشکیل کے بعد اس وقت کی TRS حکومت نے ریاست کے مخفف کے طور پر ’TS‘ کا انتخاب کیا تھا۔ میڈیا کے نمائندوں کو کابینہ کے فیصلے کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے وزیر ڈی شری دھر بابو نے کہا کہ ’’پچھلی حکومت نے کسی بھی اصول پر عمل نہ کرتے ہوئے اپنی خواہش کے تحت TRS سے مطابقت رکھتے ہوئے ریاست کا مخفف TS رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس فیصلے کے بعد گاڑی کے رجسٹریشن نمبر پر اب 'TG' لکھا جائے گا۔‘‘

Published: undefined

انتخابی مہم کے دوران ریونت ریڈی کے ذریعہ کئے گئے وعدوں  کو عملی جامہ پہنانے کی غرض سے کابینہ نے یہ فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس کو خوش کرنے کے لیے ہی ٹی جی کو ٹی ایس سے تبدیل کیا گیا تھا۔کابینہ نے تلنگانہ کے لوگوں کے جذبات کی عکاسی کے لیے تلنگانہ کے ریاستی ترانے کو تبدیل کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ تلنگانہ تلی کی جگہ اینڈیسری کے ’’جے جے ہو تلنگانہ‘‘ کو ریاستی ترانے کی شکل میں اپنانے کا فیصلہ لیا۔ تمام لوگوں کی مشاورت سے ایک نیا ریاستی نشان ڈیزائن کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

Published: undefined

کابینہ نے ریاستی اسمبلی کا اجلاس 8 فروری سے منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسمبلی میں بحث کے بعد مزید دو ضمانتوں پر عملدرآمد کا بھی فیصلہ کیا جائے گا۔ یہ ضمانتیں 500 روپے میں گیس سلنڈر اور 200 یونٹ تک مفت بجلی فراہم کرنے کی ضمانتیں ہیں۔ کابینہ نے ریاست میں ذات پر مبنی مردم شماری کرانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ کوڈنگل ایریا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو منظور کرنا، 65 سرکاری آئی ٹی آئی کو جدید ٹیکنالوجی کے مراکز کے طور پر اپ گریڈ کرنا، ہائی کورٹ کی تعمیر کے لیے 100 ایکڑ اراضی کا الاٹمنٹ اور قصور واروں کو معافی دینے کے لیے رہنما خطوط وضع کرنا جیسے دیگر اہم فیصلے کیے گئے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined