قومی خبریں

بی جے پی والے گھر پر آئیں، ان کو نتیش کمار کا ویڈیو دکھا دیں گے، تیجسوی یادو کا جواب

تیجسوی یادو کارکن ڈائیلاگ پروگرام کے لیے دربھنگہ پہنچے تھے، جہاں انھوں نے کہا کہ اگر بی جے پی کے لوگ ان کے پاس آئیں گے تو وہ انھیں نتیش کمار کا ویڈیو دکھائیں گے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس&nbsp;</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس 

 

تیجسوی یادو نے کہا تھا کہ میرے پاس نتیش کمار کے ہاتھ پیر جوڑنے کا ویڈیو موجود ہے۔ اس پر بی جے پی رہنماؤں نے تیجسوی یادو کو چیلنج کیا تھا کہ اگر کوئی ویڈیو ہے تو اسے جاری کریں۔ اس پر تیجسوی نے کل جواب دیا اور کہا کہ بی جے پی کے لوگوں کو میرے پاس بھیجئے، ویڈیو کو اچھی طرح دکھا بھی دیں گے اور سنا بھی دیں گے۔ میرے پاس ویڈیو ہے۔ بی جے پی والے آکر دیکھ سکتے ہیں۔

Published: undefined

کل12 ستمبر کو تیجسوی یادو کارکنوں کے ڈائیلاگ پروگرام کے لیے دربھنگہ پہنچے تھے، جہاں میڈیا نے ان سے پوچھا کہ بی جے پی لیڈر آپ کے ویڈیو بیان پر سوال اٹھا رہے ہیں۔ اس پر انہوں نے کہا کہ اگر بی جے پی والے ان کے پاس آئیں گے تو وہ انہیں دکھا دیں گے۔ دراصل تیجسوی یادو نے کہا تھا کہ جب انہیں عظیم اتحاد میں شامل ہونا تھا تو نتیش گورنر ہاؤس میں استعفیٰ دینے کے بعد 10 سرکلر روڈ پر واقع ان کے گھر آئے تھے۔ نتیش نے راشٹریہ جنتا دل قانون ساز پارٹی کی میٹنگ کے دوران بات کی تھی۔

Published: undefined

تیجسوی نے سمستی پور میں اے بی پی سے بات کرتے ہوئے یہ باتیں کہی تھیں کہ جب نتیش کو عظیم اتحاد میں شامل ہونا تھا تو وہ ان کے گھر پر آئے اور  ارکان اسمبلی  اور میری ماں سے کہہ رہے تھے کہ اب وہ کہیں نہیں جائیں گے۔ معافی مانگ رہے تھے، منتیں کر رہے تھے۔ میرے پاس اس کی ویڈیو ہے۔ وہیں بی جے پی رہنماؤں نے اے بی پی کو دیے گئے بیان میں کہا تھا کہ وہ تیجسوی کو چیلنج کرتے ہیں، اگر کوئی ویڈیو ہے تو اسے جاری کریں۔ تیجسوی نے کل اس پر جواب دیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined