راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے لیڈر اور بہار کے سابق نائب وزیر اعلی تیجسوی پرساد یادو وزیر اعظم مودی کے خلاف حملہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہے ہیں ۔ کل ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے دی گئی گارنٹی چینی سامان کی طرح ہے، جو پائیدار نہیں ہے۔
Published: undefined
اورنگ آباد سے آر جے ڈی امیدوار ابھے کشواہا کے حق میں منگل کو ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے تیجسوی یادو نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی ملک بھر میں انتخابی مہم کے دوران اپنی گارنٹی دے رہے ہیں لیکن اس گارنٹی کا کوئی مطلب نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کی گارنٹی چینی اشیاء کی طرح ہے، جو پائیدار نہیں ہے۔
Published: undefined
آر جے ڈی لیڈر نے کہا، "وزیر اعظم مودی ایک کے بعد ایک گارنٹی دے رہے ہیں، لیکن اس کا جواز صرف انتخابات تک ہے۔ انتخابات ختم ہونے کے بعد ساری گارنٹی ں غائب ہو جائیں گی۔" انہوں نے الزام لگایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) لیڈروں کو لوگوں میں صرف جھوٹ اور افواہ پھیلانے کی عادت ہے۔تیجسوی یادو اس بات کو کئی مرتبہ کہہ چکے ہیں کہ وزیر اعطم کی گارنٹی کا کوئی مطلب نہیں ہے اور اگر وہ گارنٹی دیں تو وہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی گارنٹی دیں کہ وہ نہیں بدلیں گے۔ وہ اس بات کی تو گارنٹی دیتے نہیں پھر ان کی گارنٹی کا کیا مطلب ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined