بہار اسمبلی انتخاب سے قبل راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) نے نتیش حکومت کے خلاف بے روزگاری کو ایشو بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں آج حزب مخالف لیڈر تیجسوی یادو نے اعلان جنگ بھی کر دیا ہے اور لوگوں سے اپیل کی ہے کہ 9 ستمبر (بدھ) کی رات 9 بجے سبھی لوگ اپنے گھروں کی لائٹ 9 منٹ تک بند کر دیں اور لالٹین، موم بتی یا پھر دیا جلائیں۔ تیجسوی یادو نے بدھ کے روز کہا کہ بے روزگاری ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے اور بہار میں کورونا انفیکشن کے دور میں گھر لوٹے لوگوں کو نتیش حکومت روزگار فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے۔
Published: undefined
تیجسوی یادو نے نتیش حکومت کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے کہا کہ بے روزگار نوجوانوں اور کچھ خود مختار اداروں نے بدھ کی رات 9 بجے 9 منٹ تک دیا، لالٹین یا موم بتی جلانے کا اعلان کیا ہے جسے ان کی پارٹی حمایت دے رہی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ وہ خود بھی ماں رابڑی دیوی کے ساتھ چھت پر لالٹین لے کر کھڑے رہیں گے۔
Published: undefined
تیجسوی یادو کے اس اعلان کے بعد سیاسی حلقوں میں سرگرمی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ برسراقتدار پارٹی کے لیڈران تیجسوی پر حملہ آور نظر آ رہے ہیں۔ بی جے پی کے ترجمان نکھل آنند کا کہنا ہے کہ آر جے ڈی کو انتخاب میں کوئی ایشو نہیں مل رہا ہے اس لیے پارٹی لیڈران بلاوجہ کی باتیں کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ آج مرکز اور بہار حکومت نے مل کر ریاست میں جو ترقیاتی کے کام کیے ہیں، اس سے آر جے ڈی کے سبھی ایشوز ختم ہو گئے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز