قومی خبریں

نوادہ میں دلت بستی جلانے کا معاملہ پر تیجسوی یادو کا بیان، ’واقعہ میں ملوث مجرموں کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی کی جائے‘

تیجسوی یادو نے کہا، ’’ڈبل انجن والی حکومت میں اس قسم کے واقعات پیش آ رہے ہیں۔ اس واقعے میں جو بھی قصوروار ہے، آگ لگانے والوں کو گرفتار کیا جائے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے‘‘

<div class="paragraphs"><p>تیجسوی یادو / بشکریہ ایکس</p></div>

تیجسوی یادو / بشکریہ ایکس

 

پٹنہ: بہار کے نوادہ ضلع کے مفصل تھانہ کے تحت کرشنا نگر گاؤں میں دلتوں کے متعدد گھروں کو آگ لگانے کے واقعہ پر اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو کا ردعمل سامنے آیا ہے۔ جمعرات کو صحافیوں سے بات کرتے ہوئے تیجسوی یادو نے کہا، ’’جو واقعہ پیش آیا ہے وہ انتہائی افسوسناک ہے۔ ڈبل انجن والی حکومت میں اس قسم کے واقعات پیش آ رہے ہیں۔ اس واقعے میں جو بھی قصوروار ہے، آگ لگانے والوں کو گرفتار کیا جائے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔‘‘

Published: undefined

تیجسوی یادو نے جیتن رام مانجھی کے اس بیان پر ردعمل ظاہر کیا جس میں مانجھی نے کہا تھا کہ اس واقعہ میں یادو طبقہ کے لوگوں کا بڑا رول ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیتن رام مانجھی وزیر اعلیٰ بھی رہ چکے ہیں۔ وہ فی الحال مرکزی وزیر ہیں اور مرکزی وزیر کی حیثیت وہی ہے جو وزیر اعلیٰ کی ہے۔ انہوں نے جو کہا ہے اس کا حقائق سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ دہلی سے بہار تک ان کی حکومت ہے۔ آگ لگانے والوں کو پکڑو، جیلوں میں ڈالو، مسئلہ کیا ہے؟

Published: undefined

'ون نیشن، ون الیکشن' کے بارے میں تیجسوی نے کہا، ’’بل آنے پر دیکھا جائے گا۔ ہم دیکھیں گے کہ پارلیمنٹ میں کیا موقف ہوگا۔ حکومت جمہوریت کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ آج وہ ون نیشن، ون الیکشن لا رہے ہیں، آئندہ کہیں گے ون الیکشن، ون پارٹی، کل کہیں گے ون نیشن، ون لیڈر!‘‘

Published: undefined

انہوں نے مزید کہا، ’’ہم لوگ کہتے ہیں کہ اگر بی جے پی آئی تو آہستہ آہستہ الیکشن ختم کر دے گی۔ ابھی چار ریاستوں میں انتخابات تھے، جو ایک ساتھ نہیں ہو رہے ہیں۔ جھارکھنڈ اور دہلی کے انتخابات ایک ساتھ کیوں نہیں ہوئے؟ مہاراشٹر میں الیکشن کیوں نہیں کرائے گئے؟‘‘

انہوں نے کہا کہ یہ ثابت ہو گیا ہے کہ بی جے پی عوام کے حق رائے دہی کو چھین لے گی اور جمہوریت کو تباہ کر دے گی۔ انتخابات کو بتدریج ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined