بہار میں نتیش کمار کے ذریعہ بی جے پی کا دامن تھامنے کے بعد اب آر جے ڈی لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو سڑک پر اترنے کے لیے تیار ہیں۔ تیجسوی یادو نے ’جَن وشواس یاترا‘ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وہ 20 سے 29 فروری تک چلنے والی اس یاترا کے دوران ریاست کے مختلف علاقوں میں 32 اجلاسِ عام سے خطاب کریں گے۔
Published: undefined
آر جے ڈی ترجمان چترنجن گگن نے جمعہ کے روز میڈیا کو بتایا کہ 20 فروری کو تیجسوی یادو اپنی یاترا کا آغاز مظفر پور سے کریں گے۔ وہ اسی دن سیتامڑھی اور شیوہر بھی پہنچیں گے جہاں جلسۂ عام سے خطاب کریں گے۔ تیجسوی 21 فروری کو موتیہاری، بتیا اور گوپال گنج پہنچیں گے، اور پھر 22 فرور کو سیوان، چھپرہ اور آر جائیں گے۔
Published: undefined
یاترا کے آخری دن یعنی 29 فروری کو تیجسوی یادو کٹیہار، بھاگلپور، بانکا اور جموئی پہنچیں گے اور پھر جلسۂ عام سے خطاب کریں گے۔ آر جے ڈی ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ دنوں حزب مخالف لیڈر تیجسوی یادو کی موجودگی میں پارٹی کے ریاستی صدر جگدانند سنگھ کی صدارت میں ہوئی ضلعی صدور و ضلعی انچارج کی میٹنگ میں ’جَن وشواس یاترا‘ کا فیصلہ لیا گیا تھا۔ اس یاترا میں ان کے ساتھ پارٹی کے دیگر سینئر لیڈران کے ساتھ ہی مہاگٹھ بندھن کے دیگر لیڈران و کارکنان بھی شامل ہوں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined