قومی خبریں

’سماج سدھار ابھیان‘ میں مصروف وزیر اعلیٰ نتیش سے تیجسوی نے پوچھے کچھ تلخ سوالات

بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو جمعرات کو دہلی سے پٹنہ پہنچے اور وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے ’سماج سدھار ابھیان‘ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو جمعرات کو دہلی سے پٹنہ پہنچے اور وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے ’سماج سدھار ابھیان‘ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ آر جے ڈی لیڈر نے کہا کہ سماج میں کیا کیا برائیاں ہیں، سبھی جانتے ہیں، لیکن حکومت میں جو خامیاں ہیں اسے کون دور کرے گا۔

Published: undefined

تیجسوی نے وزیر اعلیٰ کے ذریعہ شراب بندی کو لے کر دیئے جا رہے بیانات کو بھی مضحکہ خیز قرار دیا۔ دہلی سے پٹنہ پہنچنے کے بعد پٹنہ ہوائی اڈے پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے تیجسوی یادو نے کہا کہ شراب بندی کو لے کر جو ’گیان‘ وزیر اعلیٰ نے دیا وہ مضحکہ خیز ہے۔ تیجسوی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ جی کہہ رہے ہیں کہ شراب پینے سے ایڈس ہوتا ہے۔ یہ کتنا اوٹ پٹانگ بیان دے رہے ہیں۔ شراب بندی کی ذمہ داری پولیس کی ہے۔ لیکن اسمبلی احاطہ میں شراب کی بوتلیں ملتی ہیں، پھر بھی کسی پر کارروائی نہیں ہوتی۔

Published: undefined

تیجسوی یادو کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ سبھی طرف سے گھرے ہوئے ہیں، اسی لیے اوٹ پٹانگ بیان دے رہے ہیں۔ بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کون نہیں جانتا کہ نشہ کرنا، چوری کرنا، جہیز لینا بری بات ہے۔ انھوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کو سماج کی برائیاں نظر آ رہی ہیں، لیکن حکومت کی برائیاں و خامیاں نظر نہیں آ رہیں۔ ایڈمنسٹریشن میں جو بدعنوانی ہے اسے کون درست کرے گا؟ بدعنوانی، بے روزگاری، غریبی کون مٹائے گا؟ بہار کو خصوصی ریاست کا درجہ کون دلائے گا؟

Published: undefined

تیجسوی نے طنز کے تیر چلاتے ہوئے یہاں تک کہہ دیا کہ وزیر اعلیٰ نے بہار میں اتنا کام کر دیا کہ لوگوں نے ان کی پارٹی کو تیسرے نمبر کی پارٹی بنا دیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined