غازی آباد اسٹیشن پر جمعہ کی صبح ایک بڑا حادثہ ہوتے ہوتے بچ گیا۔ بھونیشور سے نئی دہلی آ رہی تیجس ایکسپریس کا ایک پہیہ پٹری سے اتر گیا۔ اس کی خبر ملتے ہی فوراً ریلوے کے افسر اور انجینئر موقع پر پہنچے اور تقریباً ایک گھنٹے کی سخت محنت کے بعد اسے ٹھیک کر دہلی کے لیے روانہ کیا گیا۔ غنیمت یہ رہی کہ یہ حادثہ غازی آباد اسٹیشن پر ہوا، اگر راستہ کے درمیان میں ہوتا تو اسے ٹھیک کر آگے منزل کے لیے روانہ کرنے میں بہت وقت لگ جاتا۔
Published: undefined
بتایا جاتا ہے کہ غازی آباد جنکشن پر جمعہ کی صبح اس وقت افرا تفری پیدا ہو گئی جب اڈیشہ کے بھونیشور سے آ رہی تیجس ایکسپریس کے ایک کوچ کا پہیہ پٹری سے اترنے کی خبر پھیلی۔ انتظامیہ کو جیسے ہی یہ اطلاع ملی، آناً فاناً میں ٹرین کو روکا گیا اور غازی آباد جنکشن کے پلیٹ فارم نمبر 4 پر اس کی مرمت کی گئی۔
Published: undefined
کوچ کا پہیہ پٹری سے اترنے کے بعد دھیرے دھیرے دوسرے کوچ کے پہیے بھی پٹری سے باہر آنے لگے تھے۔ گاڑی کی رفتار کافی کم تھی، اس وجہ سے کوئی بڑا حادثہ پیش نہیں آیا۔ تیجس ایکسپریس دھیمی رفتار کے ساتھ اس اسٹیشن کو پار کر رہی تھی۔ بعد ازاں انجینئرس نے ڈیریل ہوئے 2 کوچ کو الگ کر ٹرین کو دہلی کے لیے روانہ کر دیا۔
Published: undefined
ریلوے کی طرف سے اس واقعہ کے سلسلے میں جانکاری دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ حادثہ میں سبھی مسافر پوری طرح سے محفوظ ہیں۔ تقریباً 9 بجے صبح یہ حادثہ پیش آیا تھا اور 10 بجے کے قریب ٹرین کو دہلی کے لیے روانہ کر دیا گیا۔ موقع پر پہنچے ریلوے کے افسران پٹری پر یہ دیکھ رہے ہیں کہ کس جگہ سے پہیے پٹری کو چھوڑ کر باہر کی طرف آنا شروع ہوئے، تاکہ اس جگہ کی مرمت کر آگے آنے والے کسی بھی طرح کے حادثہ کو روکا جا سکے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined