بہار کے سابق وزیر اعلیٰ لالو پرساد کے بڑے بیٹے تیج پرتاپ یادو اپنے آفیشیل اسٹینڈ روڈ بنگلے کو چھوڑ کر رابڑی دیوی کے 110 سرکلر روڈ واقع رہائش میں منتقل ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق منگل کی شب وہ ماں کے پاس پہنچ گئے کیونکہ وہ ماں اور بھائی تیجسوی یادو کے قریب رہنا چاہتے ہیں۔ یہ قدم انھوں نے اس مقصد سے اٹھایا ہے تاکہ پارٹی کے اندر وہ سیاسی مخالفین کی شناخت کر سکیں۔
Published: undefined
تیج پرتاپ یادو پر 22 اپریل کو دعوتِ افطار پارٹی کے دوران آر جے ڈی کے یوتھ وِنگ سربراہ رام راج یادو کے ساتھ مار پیٹ کرنے کا الزام ہے۔ رام راج یادو نے تیج پرتاپ یادو کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کی دھمکی دی ہے۔ دوسری طرف تیج پرتاپ یادو نے دعویٰ کیا کہ پارٹی کے ریاستی صدر جگدانند سنگھ، ایم ایل سی سنیل کمار سنگھ اور تیجسوی یادو کے سیاسی صلاح کار سنجے سنگھ ان کے خلاف سازش کر رہے ہیں۔ یوتھ لیڈر کی پٹائی کا الزام ان کی سازش کا ہی ایک حصہ ہے۔
Published: undefined
فی الحال سنجے سنگھ رابڑی دیوی کے گھر میں رہ رہے ہیں۔ جگدانند سنگھ اور سنیل سنگھ بھی باضابطہ طور سے 10 سرکلر روڈ پر جاتے ہیں۔ تیج پرتاپ یادو کے وہاں جانے سے سنجے سنگھ، جگدانند سنگھ اور سنیل سنگھ کے ساتھ ٹکراؤ کا امکان بنا ہوا ہے۔ اس کے علاوہ اگر رام راج یادو ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرتے ہیں تو پٹنہ پولیس کے لیے تیج پرتاپ یادو کو سابق وزیر اعلیٰ رابڑی دیوی کی رہائش سے گرفتار کرنا مشکل ہوگا۔ کیونکہ اس وقت رابڑی دیوی بہار قانون ساز کونسل میں اپوزیشن کی لیڈر ہیں اور تیجسوی یادو بہار اسمبلی میں اپوزیشن کے لیڈر ہیں۔ یعنی دونوں ہی آئینی عہدہ پر فائز ہیں۔
Published: undefined
بدھ کو رام راج یادو نے کہا کہ ’’ہم تیج پرتاپ یادو کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے آر جے ڈی اعلیٰ قیادت کے قدم کا انتظار کر رہے ہیں۔ اگر وہ ایک یا دو دن میں کارروائی نہیں کرتے ہیں تو میں ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے پولیس کے پاس جاؤں گا۔ میں ایک یادو کا بیٹا ہوں اور میں عزت سے کبھی سمجھوتہ نہیں کروں گا۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز