تہران: فلسطینی تنظیم حماس نے آج بدھ کے روز اعلان میں بتایا ہے کہ تنظیم کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ جاں بحق ہو گئے ہیں۔ ایرانی میڈیا نے پاسداران انقلاب کے حوالے سے اس خبر کی تصدیق کی ہے کہ اسماعیل ہنیہ تہران میں جان بحق ہوئے ہیں۔
Published: undefined
ذرائع نے بتایا کہ تہران میں ہنیہ کی قیام گاہ پر مقامی وقت کے مطابق رات دو بجے حملہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ایک میزائل کے ذریعے ہنیہ کے جسم کو براہ راست نشانہ بنایا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی میں اسماعیل ہنیہ کے ساتھ ان کے ساتھی وسیم ابو شعبان بھی جاں بحق ہوئے ہیں۔
Published: undefined
حماس کے سربراہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لئے تہران میں موجود تھے۔ ایک روز قبل منگل کو اسماعیل ہنیہ نے تقریب میں شرکت کی تھی۔ اس دوران انہوں نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای سے بھی ملاقات کی تھی۔
Published: undefined
ایران کا کہنا ہے کہ قاتلانہ حملے کی تحقیقات کے نتائج جلد سامنے لائے جائیں گے۔ حال ہی میں ہنیہ کے 3 بیٹے بھی اسرائیلی سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں قتل کر دئے گئے تھے۔ اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر ایک فضائی حملے میں ہنیہ کے بیٹوں کو نشانہ بنایا تھا۔ اسرائیلی فوج آئی ڈی ایف نے بتایا تھا کہ ہنیہ کے تینوں بیٹے عامر، حضیم اور محمد غزہ میں کارروائیاں انجام دینے جا رہے تھے، اسی دوران تینوں فضائی حملے کی زد میں آ گئے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined