مرکزی وزیر مالیات نرملا سیتارمن کی صدارت میں منگل کے روز دہلی واقع وگیان بھون میں جی ایس ٹی کونسل کی 50ویں میٹنگ ہوئی۔ اس میٹنگ میں کئی اہم اشیاء اور سروسز پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اہم فیصلے لیے گئے۔ میٹنگ میں لیے گئے بڑے فیصلوں کی بات کریں تو سنیما ہال میں ملنے والے فوڈ اینڈ بیوریج پر جی ایس ٹی 18 فیصد سے گھٹا کر پانچ فیصد کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ لیکن آن لائن گیمنگ، کسینو، ہارس ریسنگ پر 28 فیصد جی ایس ٹی لگانے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔
Published: undefined
وزیر مالیات کی صدارت میں منعقد میٹنگ میں لیے گئے بڑے فیصلوں کی بات کریں تو کونسل نے جی ایس ٹی ٹریبونل کی تشکیل کو منظوری دے دی ہے۔ ٹریبونل کی تشکیل سے ٹیکس دہندگان کو بڑی راحت ملے گی، کیونکہ اس سے جی ایس ٹی سے جڑے تنازعات کو آسانی سے نمٹایا جا سکے گا۔ آئندہ چار سے چھ ماہ میں یہ ٹریبونل کام کرنے لگیں گے۔
Published: undefined
میٹنگ میں لیے گئے فیصلوں کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے سیتارمن نے بتایا کہ سنیما ہال میں کھانے پینے کے سامان پر جی ایس ٹی کو 18 فیصد سے کم کر کے 5 فیصد کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اب کینسر کی امپورٹیڈ دوا پر آئی جی ایس ٹی نہیں لگایا جائے گا۔ فی الحال اس پر 12 فیصد آئی جی ایس ٹی لگتا ہے، جسے کونسل نے گھٹا کر صفر کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ اس دوا کی ایک خوراک 63 لاکھ روپے کی پڑتی ہے۔
Published: undefined
اس کے علاوہ بغیر پکے آئٹم پر جی ایس ٹی کو 18 فیصد سے گھٹا کر 5 فیصد کر دیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں امیٹیشن، زری دھاگہ پر ٹیکس کو 12 فیصد سے گھٹا کر اب 5 فیصد کر دیا گیا ہے۔ وزیر مالیات نے بتایا کہ ایس یو وی میں سیڈان کار پر اب 22 فیصد سیس بھی لگے گا۔ اس کے علاوہ گاڑیوں کے رجسٹریشن پر جی ایس ٹی کا شیئر ریاستوں کو دینے پر بھی اتفاق قائم ہو گیا ہے۔
Published: undefined
علاوہ ازیں میٹنگ میں آن لائن گیمنگ، ہورس ریسنگ، کیسینو کی پوری قیمت پر 28 فیصد جی ایس ٹی لگانے کا فیصلہ لیا گیا۔ وزیر مالیات نرملا سیتارمن نے فیصلے کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ اس ایشو پر تفصیل سے تبادلہ خیال کے بعد یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔ آن لائن گیمنگ انڈسٹری کا آج کے وقت میں کتنا اثر ہے اور اس میں کتنا ریونیو جنریٹ ہو سکتا ہے، ان سبھی پہلوؤں پر ہر ریاست سے مشورہ کے بعد یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز