قومی خبریں

تسلیم احمد نے ’سروودے بال ودیالیہ جعفر آباد‘ میں پرنسپل کے عہدہ کی ذمہ ادری سنبھالی

تسلیم احمد نے بتایا کہ میرے والد مرحوم ٹھیکیدار عبدالغفار کا تعلیم پر ہمیشہ زور رہتا تھا اور وہ اکثر کہتے تھے کہ جعفر آباد میں تعلیم کو بہتر بنانا ہے، میں ان کے اس خواب کو پورا کرنے کی کوشش کروں گا۔

<div class="paragraphs"><p>نئے پرنسپل تسلیم احمد کے استقبال کا منظر</p></div>

نئے پرنسپل تسلیم احمد کے استقبال کا منظر

 

تصویر: محمد تسلیم

نئی دہلی: تعلیم کسی بھی قوم کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے کافی اہم ہوتی ہے۔ یہ انسان کو کامیابی کی طرف لے جاتی ہے۔ تعلیم کے تئیں ملک گیر سطح پر این جی اوز اور سماج کے با اثر افراد مسلسل لوگوں کو بیدار کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر مہم چلا رہے ہیں۔ تاہم اپنے اپنے علاقوں میں لائبریریز بھی قائم کی جا رہی ہیں۔

Published: undefined

موجودہ وقت میں تعلیم کے فروغ میں پیش پیش رہنے والی تنظیمیں سول سروسز امتحانات پر فوکس کی ہوئی ہیں۔ یو پی ایس سی میں کامیابی کے بعد جس اسکول میں آپ نے پڑھائی کی ہو اور اسی اسکول میں آپ پرنسپل بن کر جائیں تو اس پل کی خوشی کا اندازہ لگانا مشکل ہے۔

Published: undefined

گزشتہ روز ڈاکٹر ذاکر حسین میموریل سینئر سیکنڈری اسکول جعفر آباد دہلی میں تدریس کے فرائض انجام دینے والے تسلیم احمد نے جعفر آباد کے سروودے بال ودیالیہ جعفر آباد میں پرنسپل کے عہدہ کی ذمہ داری سنبھالی لی۔ اس کے بارے میں جیسے ہی علاقے کے لوگوں کو پتہ چلا تو مبارکباد دینے والوں کا تانتا لگ گیا۔

Published: undefined

استاد تسلیم احمد نے ڈاکٹر ذاکر حسین اسکول جا کر پہلے استعفیٰ دیا جس کے بعد زینت محل اسکول جعفر آباد میں پرنسپل کے عہدہ کی ذمہ داری سنبھالی۔ اس موقع پر ذاکر حسین اسکول کے سابق پرنسپل ڈاکٹر محمد معروف خان، وائس پرنسپل اور انچارج محمد ریاض الحسن خان، زین العابدین کے علاوہ اُردو زبان کے محسن ماسٹر شمس الدین، ماسٹر معین احمد، ماسٹر ارشد احمد، ماسٹر شکیل احمد، ماسٹر عباس احمد، اوم پرکاش، محمد اقبال وائس پرنسپل، اقبال احمد ڈپٹی رجسٹرار، ماسٹر فہیم احمد، محمد شاہد، محمد مظاہر، ماسٹر حسرت علی، اخلاص احمد، شارب عظیم کے علاوہ اسکول کا تقریباً تمام اسٹاف بھی موجود تھا۔

Published: undefined

اس موقع پر پرنسپل تسلیم احمد نے بتایا کہ میرے والد مرحوم ٹھیکیدار عبد الغفار کا تعلیم پر ہمیشہ زور رہتا تھا اور وہ اکثر کہتے تھے کہ جعفر آباد میں تعلیم کو بہتر بنانا ہے۔ میں ان کے اس خواب کو پورا کرنے کی کوشش کروں گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس اسکول سے ہی تعلیم حاصل کی ہے جبکہ دہلی یونیورسٹی سے لے کر جامعہ ملیہ اسلامیہ سے ایم اے ہسٹری، ایم ایس سی فزکس، بی ایڈ کرنے کے بعد اسسٹنٹ ٹیچر کی حیثیت سے ذاکر حسین اسکول 2002 میں جوائن کیا تھا، تب سے یہیں پر تدریسی خدمات انجام دے رہا تھا۔ حکومت کی جانب سے جعفر آباد اسکول ملنے پر وہ بہت خوش ہیں۔

Published: undefined

اس موقع پر ڈاکٹر محمد معروف نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں ڈاکٹر ذاکر حسین اسکول اور جعفر آباد اسکول کے تعلقات مزید بہتر ہوں گے، تو وہیں وائس پرنسپل ریاض الحسن خان نے کہا کہ تسلیم احمد ہمارے اسکول کے بچوں کے لئے بھی ایک رول ماڈل ثابت ہوں گے۔ ماسٹر شمس الدین نے کہا کہ آج ہمارے لئے فخر کی بات ہے کہ تسلیم احمد پرنسپل کے عہدہ پر فائز ہوئے ہیں۔ میں ان کو صمیم قلب سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ماسٹر تسلیم احمد مسلم سماج کے لئے ایک بہترین مثال ہیں اور مختلف خوبیوں کے مالک بھی۔ ایک استاد بچوں کیلئے آئیڈیل ہوتا ہے۔ تسلیم احمد سر کی شخصیت سے بچے بہت جلدی متاثر ہوتے ہیں اور ان کے جیسا بننا چاہتے ہیں۔

Published: undefined

تسلیم احمد کے پرنسپل بننے سے جعفر آباد کے معزز افراد میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ تسلیم احمد نے جعفر آباد کے بچوں کو تعلیم یافتہ بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور ان کے پڑھائے ہوئے بچے مختلف شعبو ں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined