چنئی: تمل ناڈو کے بجلی کے وزیر وی سینتھل بالاجی کو ای ڈی نے منی لانڈرنگ کیس میں چھاپے کے بعد گرفتار کیا ہے۔ دریں اثنا، حراست میں سینتھل بالاجی کی طبیعت بگڑ گئی، جس کے بعد انہیں چنئی کے اومندورار سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ گرفتاری کے بعد انہوں نے سینے میں درد کی شکایت کی تھی۔
Published: undefined
ای ڈی نے منگل کو بالاجی اور دیگر کے احاطے پر چھاپہ مارا تھا۔ ایروڈ ضلع اور بالاجی کے دفتر کے علاوہ ای ڈی نے ان کے آبائی ضلع کرور میں بھی چھاپہ مارا۔ 5 سالوں میں یہ دوسرا موقع ہے کہ مرکزی تفتیشی ایجنسی سے منسلک اہلکاروں نے سیکرٹریٹ کے اندر تلاشی لی۔
Published: undefined
بالاجی پر ای ڈی کی کارروائی کے بعد ریاست کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن نے مرکز کی مودی حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا کرکے حکمران بی جے پی اپنے سیاسی حریفوں کو ڈرانے کی کوشش کر رہی ہے۔ سی ایم نے کہا، ''بی جے پی ان لوگوں کے خلاف بیک ڈور سے ڈرانے کی اپنی سیاست میں کامیاب نہیں ہوگی جن کا سیاسی طور پر سامنا نہیں کر سکتی۔ وہ وقت قریب آ رہا ہے جب وہ خود اسے محسوس کریں گے۔ بالاجی نے تحقیقات میں مکمل تعاون کا وعدہ کیا لیکن سمجھ نہیں آیا کہ سیکرٹریٹ میں وزیر کے کمرے کی تلاشی لینے کی کیا ضرورت تھی۔‘‘
Published: undefined
وہیں، تمل ناڈو کے وزیر تعلیم پونموڈی نے کہا، ’’یہ انتقام کی کارروائی ہے۔ ہم ہر چیز کا سامنا کریں گے۔ مرکزی حکومت غیر بی جے پی ریاستوں میں غلط کام کر رہی ہے۔ انہوں نے مغربی بنگال، کرناٹک، دہلی میں کیا اور اب وہ تمل ناڈو میں کر رہے ہیں۔ ہم اس کا سامنا کریں گے۔‘‘
Published: undefined
دوسری طرف ڈی ایم کے نے بھی ای ڈی کی کارروائی کو لے کر بی جے پی کو نشانہ بنایا ہے۔ ڈی ایم کے کے سینئر لیڈر اور تنظیم سکریٹری آر ایس بھارتی نے کہا کہ پارٹی نے ماضی میں بھی ایسے کئی چھاپے دیکھے ہیں لیکن اس کے لیڈروں کے خلاف کوئی الزام ثابت نہیں ہوا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ یہ پارٹی کو بدنام کرنے کی کوشش ہے۔
Published: undefined
خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے پولیس اور ای ڈی کو مبینہ طور پر نوکری کے عوض نقد رقم گھوٹالے میں بالاجی کے خلاف تحقیقات کرنے کی اجازت دی تھی۔ ای ڈی نے پی ایم ایل اے کی دفعات کے تحت چھاپے مارے ہیں۔ بالاجی ریاست کے ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کو بھی سنبھالتے ہیں۔ گزشتہ ماہ انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ نے بالاجی کے قریبی ساتھیوں کے ٹھکانوں پر بھی چھاپہ مارا تھا۔ بالاجی نے تحقیقات میں مکمل تعاون کا یقین دلایا تھا۔ بالاجی پہلے اے آئی اے ڈی ایم کے میں تھے اور آنجہانی جے للیتا کی حکومت میں وزیر ٹرانسپورٹ رہ چکے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز