چنئی: تمل ناڈو کے وزیراعلی ای کے پلانی سوامی نے بدھ کو کہا کہ اگر ریاست کے عوام اپنا پورا تعاون دیں گے تو حکومت لاک ڈاؤن میں اور زیادہ راحت دے سکتی ہے اور عالمی وبا کورونا وائرس ’کوویڈ -19‘ کو پھیلنے سے روکنا ریاست کے عوام کے ہاتھ میں ہے۔
Published: 13 May 2020, 10:40 PM IST
پلانی سوامی نے یہاں ریاستی سکریٹریٹ سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ضلع کلیکٹروں کے ساتھ کوویڈ -19 کے حالات کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے اعلان کردہ ہدایات پر عمل کرتے ہوئے اس وبا کو پھیلنے سے روکنا اب صرف ریاست کے عوام کے ہاتھ میں ہے۔ انہوں نے کہا، ’’اگر لوگ اپنا پورا تعاون دیتے ہیں تو لاک ڈاؤن میں اور زیادہ راحت کا اعلان کیا جائے گا اور ریاست میں عام معمولات زندگی بحال کرنے کےلئے قدم اٹھائے جائیں گے۔‘‘
Published: 13 May 2020, 10:40 PM IST
وزیراعلی نے کہاکہ تمل ناڈو میں کوویڈ 19 سے شرح اموات ملک کی دیگر ریاستوں سے شرح اموات بہت کم یعنی 0.67 فیصد ہے۔ ریاست میں ابھی تک کُل 8718 کورونا پازیٹو معاملے ہیں اور کورونا انفیکشن سے مرنے والوں کی تعداد 61 ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماہرین کے مطابق اس وائرس کے بڑھنے کے بعد اس کی شدت میں کمی آئے گی۔
Published: 13 May 2020, 10:40 PM IST
پلانی سوامی نے کہا کہ ٹیسٹ کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے کورونا پازیٹو معاملوں میں تیزی آئی ہے۔ریاست میں ملک کے دیگر ریاستوں کے مقابلے ٹیسٹ شرح سب سے زیادہ ہے۔ خصوصاً چنئی میں کورونا معاملوں میں لوگوں کے خوف کو دور کیا جا رہا ہے اور پچھلے کچھ دنوں کے دوران 500 سے زیادہ معاملے درج کیے گئے ہیں۔
Published: 13 May 2020, 10:40 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 13 May 2020, 10:40 PM IST