چنئی: تمل ناڈو کے گورنر آر این روی کی ریاستی حکومت اور وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن کے خلاف محاذ آرائی جاری ہے۔ گورنر نے کے پونموڈی کو حلف دلانے سے انکار کر دیا ہے، جو وزیر اعلیٰ کی درخواست پر ریاستی کابینہ میں وزیر کے طور پر واپس آنے والے ہیں۔ غیر متناسب اثاثہ جات کیس میں دسمبر 2023 میں مدراس ہائی کورٹ کی طرف سے مجرم ٹھہرائے جانے کے بعد، سابق اعلیٰ تعلیم کے وزیر کے پونموڈی کو اپنا عہدہ چھوڑنا پڑا تھا۔
Published: undefined
سپریم کورٹ نے بعد میں پونموڈی کی سزا پر روک لگا دی تھی، جس کے بعد اسمبلی کے اسپیکر ایم اپاوو نے بدھ کے روز پونموڈی کی اسمبلی سیٹ تھروککوئیلور کو خالی قرار دینے والے اپنے پہلے نوٹیفکیشن کو منسوخ کر دیا۔ اس کے بعد وزیر اعلی اسٹالن نے جمعرات کو پونموڈی کی حلف برداری کے لیے راج بھون کو درخواست بھیجی۔
Published: undefined
رپورٹ میں ذرائع کے حوالہ سے بتایا گیا کہ گورنر روی نے جمعرات کو پونموڈی کو وزیر کے عہدے کا حلف دلانے سے انکار کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گورنر پونموڈی کی حلف برداری سے متعلق قانونی مشورہ لینے کے لیے جمعرات کو دہلی جائیں گے۔
قابل ذکر ہے کہ پونموڈی ولوپورم علاقے کے طاقتور لیڈر ہیں اور ریاست کے شمالی حصوں میں ڈی ایم کے کے مضبوط لیڈر کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ کابینہ میں ان کی موجودگی سے آنے والے لوک سبھا انتخابات سے قبل پارٹی کو کافی مدد ملنے کا امکان ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined