تمل ناڈو میں نیٹ امتحان کو لے کر ایک بار پھر ماحول کافی گر ہوتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ نیٹ امتحان کے خلاف تمل ناڈو میں دستخط مہم شروع کی گئی ہے جس میں ریاست کے وزیر کھیل اور ڈی ایم کے لیڈر اودے ندھی اسٹالن نے بھی حصہ لیا۔ آج اس دستخطی مہم میں شریک ہونے کے بعد انھوں نے کہا کہ ’’اس دستخطی مہم کے ختم ہوتے ہی کاغذات ملنے کے بعد وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن صدر جمہوریہ کو خط لکھ کر ایک بار پھر نیٹ کے خلاف اپنا رخ ظاہر کریں گے۔‘‘
Published: undefined
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈی ایم کے لیڈر ادے ندھی اسٹالن نے دستخطی مہم کے لیے جمع ہجوم کو ایک انڈا دکھایا جس پر ’NEET‘ لکھا ہوا تھا۔ قابل ذکر ہے کہ انڈے کے لیے تمل لفظ ’متائی‘ استعمال ہوتا ہے جس کے معنی ’صفر‘ ہیں۔ دراصل یہ اس بات کے خلاف ناراضگی کا اظہار ہے کہ قومی اہلیت کم داخلہ ٹیسٹ یعنی نیٹ پی جی کا فیصد ’صفر پرسنٹائل‘ تک کم کر دیا گیا ہے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ دستخطی مہم کی شروعات سب سے پہلے تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے چیف ایم کے اسٹالن نے کی ہے۔ اس دستخطی مہم کا مقصد ہے 50 دنوں میں 50 لاکھ دستخط جمع کرنا۔ یہ دستخط آن لائن اور پوسٹ کارڈ کے ذریعے بھی بھیجے جا سکتے ہیں۔ تمام دستخط جمع ہونے کے بعد انھیں صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کو بھیجا جائے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز