چنئی: تمل ناڈو میں حکمراں جماعت دراوڑ منیترا کزگم (ڈی ایم کے) نے بدھ کو 19 اپریل کو ہونے والے لوک سبھا انتخابات کے لیے ریاست کی 39 میں سے 21 سیٹوں کے لیے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا۔ پارٹی نے ایم کے کنیموئی، ٹی آر بالو اور اے راجہ سمیت کچھ موجودہ ارکان پارلیمنٹ کو دوبارہ امیدوار بنایا گیا ہے۔
پارٹی نے ریاست میں باقی 18 سیٹیں دیگر اتحادیوں بشمول کانگریس، بائیں بازو کی پارٹیوں اور وی سی کے کو الاٹ کی ہیں۔ ڈی ایم کے نے انتخابات کے لیے امیدواروں کی پہلی فہرست کے ساتھ اپنا منشور بھی جاری کیا، جس میں گورنروں کی تقرری اور آرٹیکل 356 کی منسوخی جیسے موضوعات کا بھی احاطہ کیا گیا ہے۔
Published: undefined
تمل ناڈو میں حکمراں جماعت نے جن 21 امیدواروں کو میدان میں اتارا ہے ان میں سے 11 نئے چہرے ہیں۔ جنوبی چنئی کے موجودہ ایم پی تمیزاچی تھنگاپانڈیان سمیت تین خواتین کو بھی ٹکٹ دیا گیا ہے۔ ڈی ایم کے نے دیاندھی مارن، ایس۔ جگت رکشکن، کالاندھی ویراسوامی، کتھیر آنند اور سی این اننادورائی کو دوبارہ امیدوار بنایا گیا ہے۔
ڈی ایم کے نے اپنے منشور میں گورنروں کی تقرری پر ریاستوں سے مشاورت کرنے کا اقدام اٹھانے، آرٹیکل 356 (جو مرکز کو ریاستی حکومت کو برخاست کرنے کی اجازت دیتا ہے) کو ختم کرنے اور پڈوچیری کو ریاست کا درجہ دینے کا وعدہ کیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined