قومی خبریں

تمل ناڈو: سمندری طوفان سے تین کی موت، 3 زخمی

مرکنم اور پڈوچیری میں جمعرات کی صبح نیوار کے ٹکرانے کے بعد تیز ہواؤں کے ساتھ طوفان کے آگے بڑھنے کے دوران اس سے 89 جھونپڑیوں اور 12گھروں سمیت کل ملاکر 101 گھروں کو نقصان پہنچا۔

نیوار طوفان / تصویر آئی اے این ایس
نیوار طوفان / تصویر آئی اے این ایس 

چنئی: تملناڈو میں سمندری طوفان نیوار کی زد میں آجانے سے کم از کم تین لوگوں کی موت اور اتنے ہی افراد زخمی ہوگئے۔ ریاستی حکومت کی طرف سے جاری ایک بلیٹن میں بتایا گیا کہ سمندری طوفان نیوار کی زد میں آجانے سے ریاست میں تین لوگوں کی جان چلی گئی جبکہ تین دیگر زخمی ہوگئے۔ مرکنم اور پڈوچیری میں جمعرات کی صبح نیوار کے ٹکرانے کے بعد تیز ہواؤں کے ساتھ طوفان کے آگے بڑھنے کے دوران اس سے 89 جھونپڑیوں اور 12گھروں سمیت کل ملاکر 101 گھروں کو نقصان پہنچا۔ اس کے علاوہ 26 مویشی اور بکریاں تیز ہواوں اور شدید بارش کی وجہ سے مرگئیں۔ طوفان کی وجہ سے 380 درختوں کے اکھڑجانے کا پتہ چلا ہے جنہیں ہٹا دیا گیا ہے۔

Published: undefined

نیوار طوفان سے تمل ناڈو میں تین افراد کی موت / تصویر آئی اے این ایس

ریاستی حکومت نے کل ملاکر 2085 راحتی کیمپ بنائے ہوئے تھے جن میں 93,030 مرد اور 94,105 خواتین اور 40,182 بچوں سمیت 2,27,317 لوگ ٹھہرے ہوئے ہیں۔ حکومت نے اس کے علاوہ 921 طبی کیمپ، 234 موبائل کیمپ قائم کیے ہیں جن کا 73,491 لوگوں نے فائدہ اٹھایا ہے۔ تیز ہواوں کی وجہ سے 19بجلی کے کھمبے گر گئے تھے لیکن بعد میں محکمہ بجلی نے ان تمام کو پھر سے کھڑا دیا ہے۔ سمندری طوفان کی وجہ سے 14 ایکڑ میں پھیلے کیلے کے درختوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined