تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن کے بیٹے اُدے ندھی اسٹالن کو ریاست کا نائب وزیر اعلیٰ بنانے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ یعنی والد وزیر اعلیٰ کی کرسی پر اور بیٹا نائب وزیر اعلیٰ کی کرسی پر فائز ہوں گے۔ اس بڑے اعلان کے علاوہ بھی ریاست کی ڈی ایم کے حکومت نے کابینہ میں کئی دیگر بڑے رد و بدل کا فیصلہ کیا ہے۔ سینتھل بالاجی کی پھر سے ریاستی کابینہ میں واپسی ہوئی ہے۔
Published: undefined
خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے حوالے سے میڈیا میں آ رہی خبروں میں بتایا جا رہا ہے کہ گورنر ہاؤس سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ اس نوٹیفکیشن میں اُدے ندھی کے نائب وزیر اعلیٰ بنانے کے علاوہ کچھ دیگر فیصلوں کی بھی جانکاری دی گئی ہے۔ مثلاً وزیر اعلیٰ اسٹالن نے سینتھل بالاجی، ڈاکٹر گووی چیزیان، آر راجندرن اور ایس ایم ناصر کو وزارتی کونسل میں شامل کرنے کی سفارش کی ہے۔ گورنر نے ان سفارشات کو منظوری بھی دے دی ہے۔
Published: undefined
موصولہ اطلاع کے مطابق نامزد وزراء کی حلف برداری کے لیے تاریخ اور وقت کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔ اُدے ندھی اسٹالن بطور نائب وزیر اعلیٰ اور دیگر لیڈران وزارتی عہدہ کے لیے 29 ستمبر کی دوپہر 3.30 بجے چنئی واقع گورنر ہاؤس میں حلف لیں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز