چنئی: تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن نے مرکزی حکومت کی جانب سے سرکاری گزٹ میں جاری کردہ شہریت ترمیمی بل (سی اے اے) کے خلاف اپنی شدید مخالفت کا اعادہ کیا اور کہا کہ وہ اس قانون کو ان کی ریاست میں نافذ نہیں ہونے دیں گے۔ اسٹالن نے وزیر اعظم نریندر مودی پر الزام لگایا کہ وہ سی اے اے کو نوٹیفائڈ کر کے اپنے ڈوبتے ہوئے جہاز کو بچا رہے ہیں اور سیاسی فائدے کے لیے مذہبی جذبات کا استحصال کرتے ہوئے شہریت ترمیمی قانون کو مذموم طریقے نافذ کر رہے ہیں۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ مرکز میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت نے مسلمانوں اور سری لنکا کے تملوں کو دھوکہ دیا اور تقسیم کے بیج بوئے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی ایم کے نے پارلیمنٹ میں سی اے اے سے متعلق بل کے خلاف ووٹ دیا، ریاستی اسمبلی میں ایک قرارداد بھی منظور کی، دستخطی مہم، ریلیاں اور احتجاج بھی کیا۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ جب مرکزی وزیر نے نفاذ کے بارے میں بات کی تو میں نے اعلان کیا کہ ہم تمل ناڈو میں سی اے اے کو لاگو نہیں ہونے دیں گے۔ اسٹالن نے اے آئی اے ڈی ایم کے پر پارلیمنٹ میں 'بے شرمی سے' بل کی حمایت کرنے کا بھی الزام لگایا اور کہا کہ لوگ آنے والے انتخابات میں بی جے پی اور اے آئی اے ڈی ایم کے دونوں کو ایک مناسب سبق سکھائیں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined