چنئی: تمل ناڈو میں حکمراں اے آئی اے ڈی ایم کے پارٹی نے اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں ننگونیری اور وکراوندی سیٹ ڈی ایم کے سے چھین لی ہیں اور اب اسمبلی میں پارٹی کے اراکین اسمبلی کی تعداد بڑھ کر 125 ہوگئی ہے۔ ان سیٹوں پر پیر کو پولنگ ہوئی تھی اور آج صبح ووٹوں کی گنتی شروع ہوتے ہی اے آئی اے ڈی ایم کے نے شروعات سے سبقت قائم رکھی اور وقت کے ساتھ یہ سبقت برقرار رہی۔
Published: undefined
وکراوندی کے وی نارائنن نے اپنے اہم حریف کانگریس کے امیدوار روبی منوہرن کو 32ہزار ووٹوں سے شکست دی۔ وکراوندی اور ننگونیری سیٹوں پر اے آئی اے ڈی ایم کی جیت کے ساتھ ہی پارٹی کی سیٹوں کی تعداد بڑھ کر 125ہوگئی ہے اور ان اراکین میں اسمبلی اسپیکر بھی شامل ہیں۔ نما تمجھار کاچی امیدوار تیسرے نمبر پر رہے۔
Published: undefined
اے آئی اے ڈی ایم کے سینئر لیڈروں نے اس جیت کو وزیراعلی ای کے پلانی سوامی کی قیادت والی حکومت کی جیت قرار دیا۔ اے آئی اے ڈی ایم کے کی جیت ڈی ایم کے لئے ایک بڑا جھٹکا سمجھا جارہا ہے کیونکہ ڈی ایم کے لیڈر مسلسل کہہ رہے تھے کہ ان ضمنی انتخابات کے نتائج مئی 2021میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لئے ایک اہم عنصر ثابت ہوں گے۔
Published: undefined
وزیراعلی اور اے آئی اے ڈی ایم کے کے جوائنٹ کوآرڈی نیٹر پلانی سوامی نے ضمنی انتخابات میں دونوں سیٹوں پر جیت کو تاریخی قرار دیا۔ پلانی سوامی نے اے آئی اے ڈی ایم کے پارٹی ہیڈکوارٹر میں نامہ نگاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یہ جیت پارٹی اور حکومت پر لوگوں کے اعتماد کو ظاہر کرتی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز