تمل ناڈو میں بھاری بارش کے درمیان كوئمبٹور کے میٹو پاليم میں دردناک حادثہ ہوا ہے، خبروں کے مطابق چار گھروں کی دیوار گرنے سے چار خواتین سمیت 15 لوگوں کی موت ہو گئی ہے، بہت سے لوگوں کو چوٹیں بھی آئیں ہیں، حادثے کے بعد موقع پر کہرام مچ گیا۔ اطلاع کے بعد انتظامیہ امدادی ٹیم کے ساتھ صبح موقع پر پہنچی اور ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ تمل ناڈو حکومت نے مرنے والوں کے اہل خانہ کے لئے 4-4 لاکھ روپے کا معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔
Published: undefined
ریاست میں ہو رہی بارش کی وجہ سے چنئی کے كوراٹ ٹور سمیت ریاست کے کئی اضلاع میں لوگوں کے گھروں میں پانی گھس گیا ہے، اس کے ساتھ ہی سڑکوں پر پانی جمع ہو گیا ہے، جس سے لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ بھاری بارش کی وجہ سے ریاست کے کئی اضلاع میں اسکولوں میں چھٹی کر دی گئی ہے، وہیں، محکمہ موسمیات نے اگلے دو دنوں میں اور بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
Published: undefined
محکمہ موسمیات کے مطابق اوپری ہوا کے بہاؤ کی وجہ سے ریاست میں بھاری بارش ہوئی ہے، اگلے 24 سے 48 گھنٹے میں بھاری بارش ہونے کے امکان ہیں، رام ناتھ پورم، ترونیل ویلی، توتيكورن، ویلور، ترولور، ترونن ملائی اضلاع میں اگلے 24 گھنٹوں میں تیز بارش ہو سکتی ہے۔ بھاری بارش کے امکان کے چلتے مدارس یونیورسٹی اور انّا یونیورسٹی میں پیر کے روز ہونے والے امتحان کو بھی ٹال دیا گیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز