تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن نے 10 بلوں پر از سر نو غور کے لیے ہفتہ کے روز ریاستی اسمبلی میں ایک قرارداد پیش کیا۔ ساتھ ہی انھوں نے ریاستی اسمبلی کے ذریعہ پاس بلوں کو منظوری دینے سے روکنے پر گورنر کے تئیں شدید ناراضگی کا اظہار بھی کیا۔ دراصل جن 10 بلوں پر از سر نو غور کرنے کا قرارداد وزیر اعلیٰ نے ریاستی اسمبلی میں پیش کیا، وہ پہلے ہی اسمبلی سے منظور ہو کر گورنر آر این روی کے پاس بھیجا گیا تھا۔ گورنر نے ان بلوں کو واپس کر دیا تھا، حالانکہ آج پھر سے ان بلوں کو اسمبلی نے پاس کر دیا۔ اب ایک بار پھر ان بلوں کو منظوری کے لیے تمل ناڈو کے گورنر روی کے پاس بھیجا جائے گا۔
Published: undefined
اس سے قبل ایوان میں اسٹالن نے قرارداد پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ بغیر کوئی وجہ بتائے گورنر روی نے بلوں کو لوٹا دیا۔ انھوں نے بتایا کہ 2020 اور 2023 میں ایوان کے ذریعہ 2-2 بل پاس کیے گئے تھے، جبکہ گزشتہ سال 6 بل پاس ہوئے تھے۔ یہ 10 بل منظوری کے لیے گورنر کے پاس پڑے ہوئے تھے جنھیں گورنر نے حیرت انگیز طور پر واپس کر دیا۔
Published: undefined
وزیر اعلیٰ اسٹالن کا کہنا تھا کہ ہندوستانی آئین کے آرٹیکل 200 کے تحت اگر ایوان میں بلوں کو پھر سے پاس کیا جاتا ہے اور منظوری کے لیے گورنر کے پاس بھیجا جاتا ہے تو وہ اس پر روک نہیں لگا سکتے۔ انھوں نے ایوان کی توجہ تمل ناڈو اسمبلی کے رول 143 کی طرف مبذول کرایا اور کہا کہ اس رول کے مطابق ایوان پھر سے بلوں پر از سر نو غور کر سکتی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے گورنر پر تلخ حملہ کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ وہ حکومت کی پیش قدمی کو روکنا چاہتے ہیں۔ گورنر نے اپنی ذاتی سنک کی وجہ سے بلوں کو لوٹایا ہے۔ بلوں کو منظوری نہیں دینا غیر جمہوری اور عوام مخالف ہے۔ انھوں نے الزام لگایا کہ مرکزی حکومت گورنرس کے ذریعہ غیر بی جے پی حکمراں ریاستوں کو ہدف بنا رہی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined