قومی خبریں

یوگی آدتیہ ناتھ کو بم سے اڑانے کی دھمکی، ’زبیر‘ اور ’عالم‘ کے نام سے ای میل آئی ڈی بنانے والے تاہر سنگھ اور اوم پرکاش گرفتار

یوپی کے زیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو بم سے اڑانے کے الزام میں پولیس نے دو لوگوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر دھمکی دی تھی، جس کے بعد پولیس فعال ہو گئی اور تفتیش شروع کر دی

<div class="paragraphs"><p>اسکرین شاٹ</p></div>

اسکرین شاٹ

 

لکھنؤ: یوپی کے زیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو بم سے اڑانے کے الزام میں پولیس نے دو لوگوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر دھمکی دی تھی، جس کے بعد پولیس فعال ہو گئی اور تفتیش شروع کر دی۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

Published: undefined

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر ان لوگوں نے رام مندر اور یوگی آدتیہ ناتھ کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی تھی۔ تفتیشی افسران نے اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق دونوں سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

Published: undefined

ایک بیان کے مطابق، اتر پردیش کی اسپیشل ٹاسک فورس کی ایک ٹیم نے لکھنؤ کے گومتی نگر کے وبھوتی کھنڈ علاقے سے تاہر سنگھ اور اوم پرکاش مشرا کو گرفتار کیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں نے نومبر میں '@iDevendraOffice' ہینڈل کا استعمال کرتے ہوئے 'ایکس' پر ایک پوسٹ میں آدتیہ ناتھ، ایس ٹی ایف کے سربراہ امیتابھ یش اور ایودھیا کے رام مندر کو دھمکی دی تھی۔

Published: undefined

معلومات دیتے ہوئے پولیس نے بتایا کہ یہ دھمکی ای میل آئی ڈی 'alamansarikhan608@gmail.com' اور 'zubairkhanisi199@gmail.com' کی مدد سے دی گئی تھی۔ جب دونوں ای میل آئی ڈی چیک کیے تو پتہ چلا کہ تاہر سنگھ نے ای میل اکاؤنٹس بنائے اور اوم پرکاش مشرا نے دھمکی آمیز پیغامات بھیجے۔

Published: undefined

بیان میں کہا گیا ہے کہ سنگھ اور مشرا دونوں گونڈا کے رہنے والے ہیں اور ایک پیرا میڈیکل انسٹی ٹیوٹ میں کام کرتے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ایس ٹی ایف معاملے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined