ایک طرف جہاں کورونا وائرس کے بڑھتے اثرات کا ذمہ دار تبلیغی جماعت کو بتایا جا رہا ہے، وہیں دوسری طرف اس تبلیغی جماعت کے سینکڑوں لوگ ایسے ہیں جو کورونا کی لڑائی میں تعاون دینے کے لیے الگ الگ طرح سے آگے آ رہے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے 150 لوگوں نے مارہ مبارک رمضان کا روزہ قربان کر کے پلازمہ عطیہ کرنے اور کورونا متاثرین کی مدد کرنے کی سمت میں قدم بڑھایا ہے۔
Published: 05 May 2020, 7:40 PM IST
قابل ذکر ہے کہ کورونا مرض سے ٹھیک ہوئے تقریباً 150 تبلیغی جماعت کے ارکان نے دہلی کے تین سنٹرس پر پلازمہ عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دہلی وزارت صحت کی جانب سے پلازمہ کلیکشن ڈرائیو کی ذمہ داری سنبھال رہے ڈاکٹر محمد شعیب علی نے بتایا کہ تین کوارنٹائن سنٹرس پر پلازمہ سیمپل وصول کرنے کا کام کیا جا رہا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ 150 تبلیغی جماعت کے لوگوں نے پلازمہ عطیہ کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ انھیں بتایا گیا کہ پلازمہ عطیہ کرنے سے پہلے عطیہ کنندہ کو کچھ کھانا ہوتا ہے، ایسے میں انھوں نے روزہ توڑ کر پلازمہ عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا۔
Published: 05 May 2020, 7:40 PM IST
پلازمہ عطیہ کرنے والے تبلیغی جماعت کے اراکین میں شامل پاشا کہتے ہیں کہ انھیں مسلم سماج کے بڑے لوگوں نے اس کام کے لیے ترغیب دلائی۔ روزہ توڑنے کے تعلق سے انھیں کہا گیا کہ وہ اس کے بدلے ایک دن کا روزہ بعد میں رکھ سکتے ہیں۔ اسی طرح بجنور کے رہنے والے محمد عثمان کا کہنا ہے کہ نریلا کوارنٹائن سنٹر میں تقریباً 950 کورونا متاثرین ہیں۔ سنٹر کے اے ڈی ایم نے ان سے پلازمہ عطیہ کرنے کے لیے رابطہ کیا۔ انھوں نے مجھے پلازمہ عطیہ کرنے کا مشورہ دیا جس کے لیے میں تیار ہو گیا۔ عثمان کا کہنا ہے کہ 3 دنوں میں تقریباً 120 جماعتیوں نے اپنا پلازمہ کورونا متاثرین کے لیے عطیہ کیا ہے۔
Published: 05 May 2020, 7:40 PM IST
قابل ذکر ہے کہ نظام الدین مرکز کے سربراہ مولانا سعد کاندھلوی نے ملک بھر میں مقیم ایسے تبلیغی جماعت کے اراکین جو کورونا انفیکشن سے ٹھیک ہو چکے ہیں، ان سے اپنا پلازمہ عطیہ کرنے کی اپیل کی تھی۔ ایک کھلے خط کے ذریعہ مولانا سعد نے لوگوں سے کورونا کے علاج میں مدد کرنے کے لیے آگے آنے کی اپیل کی تھی جس کا اثر اب لوگوں پر صاف دیکھنے کو مل رہا ہے۔
Published: 05 May 2020, 7:40 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 05 May 2020, 7:40 PM IST
تصویر: پریس ریلیز