قومی خبریں

ممبئی: سہ روزہ تبلیغی اجتماع مضافاتی علاقہ ’چیتا کیمپ‘ میں منتقل، ہزاروں کی شرکت متوقع

ممبئی میں سہ روزہ تبلیغی اجتماع کا شمال مشرقی علاقہ چیتا کیمپ میں بعدنماز جمعہ شروع ہوگا، جس میں ممبئی اور مہاراشٹر سے ہزاروں افراد کی شرکت متوقع ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ممبئی میں سہ روزہ تبلیغی اجتماع کا شمال مشرقی علاقہ چیتا کیمپ میں بعدنماز جمعہ شروع ہوگا ،جس میں ممبئی اور مہاراشٹر سے ہزاروں افراد کی شرکت متوقع ہے، ان میں چالیس روزہ جماعت کے ارکان کی اکثریت اس اجتماع میں شریک ہوگی ،جبکہ ممبئی کے الگ الگ علاقوں سے بھی مسلمان پہلے دن اور تیسرے دن دعائیہ اجتماع میں شریک ہوں گے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ ملک کے موجودہ حالات سے پیش نظرحکام نے شہری علاقے وڈالا سے اجتماع کو شمال مشرقی علاقہ چیتا کیمپ میں منتقل کردیا ،اس کی ایک وجہ ظاہری طورپر موجودہ ملکی حالات کو بتا یاجارہا ہے ،لیکن تبلیغی جماعت سے وابستہ ایک ذمہ دار نے کہا کہ شہری انتظامیہ نے وڈالا میں مختلف قسم کی رکاوٹیں پیدا کرنے کی کوشش کی ہے اور اسی وجہ سے اجتماع کو ان کی ایماءپر بعد میں چیتا کیمپ منتقل کردیا گیا۔

Published: undefined

دراصل وڈالا ایسٹرن فری وے کے قریب واقع کسٹم اور سالٹ کمیشن کی مخصوص خالی زمین پراجتماع کرنے کا منصوبہ تھا ،ایک مقامی ایم پی نے تعاون کا یقین دلایا ،لیکن مسلم آبادی کے قریب واقع اس مقام پر اجتماع کی اجازت نہیں مل سکی ۔جبکہ آپسی تال میل کی کمی بھی ایک سبب بتایا جارہا ہے۔

Published: undefined

چیتاکیمپ ممبئی کے اس سہ روز اجتماع میں شرکت کے لیے ممبئی ،مہاراشٹر اور آس پاس کی ریاستوں سے جماعتیں آنا شروع ہوگئی ہیں ،اجتماع میں 40 روز کے لیے جانے والی جماعتوں کے ارکان کی اکثریت ہوگی ،لیکن دوسرے مسلمان بھی اس میں شریک ہوسکتے ہیں۔اتوار کو بعد نماز عصر دعاء ہوگی اور منتظمین کا کہنا ہے، اتوار کی تعطیل کے سبب ان کی تعداد میں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ اجتماع گاہ میں خصوصی انتظامات کیے گئے اور پولیس نے بھی حفاظتی انتظامات سحت کردیئے ہیں۔تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ نہ پیش آئے ،اجتماع گاہ تک آنے والی موٹرگاڑیوں کے لیے ٹریفک پولیس نے بھی خصوصی بندوبست کیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined