قومی خبریں

کشمیر: سید علی گیلانی نے حریت فورم سے علیحدگی کا کیا اعلان

گیلانی نے ایک آڈیو پیغام میں کہا ہے کہ حریت کانفرنس کی موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے فورم سے علیحدگی کا اعلان کرتا ہوں۔ فیصلہ سے فورم کی تمام اکائیوں کو ایک تفصیلی مکتوب کے ذریعہ مطلع کیا گیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

سری نگر: حریت کانفرنس (گ) کے چیئرمین اور عمر رسیدہ مزاحمتی لیڈر سید علی شاہ گیلانی نے پیر کے روز اچانک حریت فورم سے مکمل علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کردیا۔ موصوف لیڈر حریت فورم سے علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اپنے ایک ایک مختصر آڈیو پیغام میں کہتے ہیں کہ ’حریت کانفرنس کی موجودہ صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے میں اس فورم سے علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کرتا ہوں، اس فیصلہ سے فورم کی تمام اکائیوں کو ایک تفصیلی مکتوب کے ذریعہ مطلع کیا گیا ہے‘۔

Published: undefined

اس سلسلے میں شعبہ نشر و اشاعت کی طرف سے سید علی گیلانی کے ذاتی لیٹر ہیڈ پر بھی ایک پریس ریلیز جاری کی گئی ہے۔ اس پریس ریلیز میں لکھا گیا ہے کہ ’چیرمین کل جماعتی حریت کانفرنس جناب سید علی گیلانی نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے فورم سے مکمل علیحدگی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے اپنے فیصلے کے حوالے سے حریت ممبران کے نام ایکی تفصیلی خط روانہ کرتے ہوئے کہا کہ ’کل جماعتی حریت کانفرنس کی موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے میں اس فورم سے مکمل علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کرتا ہوں‘۔

Published: undefined

دریں اثنا معمر حریت لیڈر سید علی گیلانی کے اس غیر متوقع اعلان نے ہر خاص و عام کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے اور وادی کے سیاسی حلقوں میں ہلچل پیدا ہوگئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined