لکھنؤ: اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں سوائن فلو کے 40 مزید معاملے روشنی میں آنے کے بعد ریاست میں سوائن فلو کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 3845 ہوگئی ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لکھنؤ میں سوائن فلو کے 40 نئے مریضوں کی تصدیق ہوگئی ہے۔ یہاں سوائن فلو کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 1820 ہوگئی ہے۔ اس بیماری سے ریاست میں اب تک 68 سے زیادہ مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ غازی آباد میں 13 جبکہ میرٹھ میں سوائن فلو کے مریضوں کی تعداد 298 ہے۔ میرٹھ میں 15 سے زائد لوگوں کی اب تک موت ہوچکی ہے۔ واضح رہے کہ ریاستی سرکار کے ذریعہ سوائن فلو کے علاج کے لئے پختہ انتظام کرنے کا دعوی کیا جارہا ہے لیکن آئے دن اس کے مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ لکھنؤ میں کئی ڈاکٹر اور دیگر ملازمین بھی سوائن فلو کی زد میں ہیں۔ سرکاری اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد مسلسل بڑھتی جارہی ہے۔ غیر سرکاری ذرائع کے مطابق یہ اعدادوشمار کہیں زیادہ ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز
تصویر سوشل میڈیا