قومی خبریں

دہلی کے عالیشان ہوٹل سے 23 لاکھ روپے کی ٹھگی کرنے والا کرناٹک سے گرفتار، یو اے ای کا اہلکار بن کر دیا تھا دھوکہ

شریف یکم اگست 2022 سے 20 نومبر 2022 تک ہوٹل میں رہا اور 23,46,413 روپے کا بل ادا کیے بغیر فرار ہو گیا۔ اس شخص نے جعلی بزنس کارڈ کے ساتھ ہوٹل میں چیک کیا تھا۔

<div class="paragraphs"><p>ہوٹل لیلا پیلس، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

ہوٹل لیلا پیلس، تصویر آئی اے این ایس

 

دہلی پولیس نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) حکومت کا اہلکار ظاہر کر کے دارالحکومت دہلی کے عالیشان لیلا پیلس ہوٹل سے 23 لاکھ کی دھوکہ دہی کرنے والے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔ محمد شریف نامی ملزم ہوٹل سے کچھ قیمتی سامان بھی چوری کر کے فرار ہوا تھا۔

Published: undefined

ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ ملزم کو 19 جنوری کو کرناٹک کے جنوبی کنڑ ضلع سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم جس کی شناخت محمد شریف (41) کے طور پر ہوئی ہے، سروجنی نگر علاقہ میں واقع لیلا پیلس ہوٹل میں تین ماہ تک ٹھہرا اور 23 لاکھ روپے سے زیادہ کے بقایہ بل ادا کیے بغیر ہوٹل سے فرار ہوگیا۔ اس نے ہوٹل سے کچھ قیمتی سامان بھی چوری کیا تھا۔

Published: undefined

ہوٹل کے عملے کے مطابق شریف یکم اگست 2022 سے 20 نومبر 2022 تک ہوٹل میں رہا اور 23,46,413 روپے کا بل ادا کیے بغیر فرار ہو گیا۔ درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق، اس شخص نے جعلی بزنس کارڈ کے ساتھ ہوٹل میں چیک کیا اور خود کا تعارف یو اے ای حکومت کے عزت مآب شیخ فلاح بن زید النہیان کے اہم عہدیدار کے طور پر کرایا۔

Published: undefined

ایف آئی آر میں کہا گیا کہ اس نے ہوٹل میں ٹھہرنے سے قبل متحدہ عرب امارات کا رہائشی کارڈ بھی پیش کیا۔ اس شخص نے اگست اور ستمبر 2022 کے مہینے میں کمرے کے چارجز کی مد میں 11.5 لاکھ روپے کا حصہ بھی ادا کیا۔ کل بقایہ اب بھی 23,48,413 روپے ہیں۔ اس کے لیے اس نے پوسٹ ڈیٹڈ چیک جاری کیا تھا، لیکن وہ باؤنس ہوگیا۔ 20 نومبر 2022 کو دوپہر ایک بجے کے قریب ملزم ہوٹل کا قیمتی سامان لے کر فرار ہو گیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined