قومی خبریں

سپریم کورٹ کے پانچ ججوں کی حلف برداری

ان پانچ ججوں کے عہدہ سنبھالنے کے ساتھ ہی عدالت عظمیٰ کے ججوں کی تعداد 32 ہو گئی ہے۔ اس عدالت کے ججوں کی منظور شدہ تعداد 34 ہے۔

سپریم کورٹ، تصویر یو این آئی
سپریم کورٹ، تصویر یو این آئی 

نئی دہلی: چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ نے پیر کو سپریم کورٹ کے پانچ ججوں کو عہدے کا حلف دلایا۔ جسٹس چندر چوڑ نے سپریم کورٹ کے آڈیٹوریم میں منعقدہ ایک تقریب میں تین چیف جسٹس اور ہائی کورٹس کے دو ججوں کو عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔ راجستھان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس پنکج میتھل، پٹنہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس، جسٹس سنجے کرول، منی پور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس پی وی سنجے کمار، پٹنہ ہائی کورٹ کے جسٹس احسن الدین امان اللہ اور الہ آباد ہائی کورٹ کے جسٹس منوج مشرا کو حلف دلایا گیا۔

Published: undefined

ان پانچ ججوں کے عہدہ سنبھالنے کے ساتھ ہی عدالت عظمیٰ کے ججوں کی تعداد 32 ہو گئی ہے۔ اس عدالت کے ججوں کی منظور شدہ تعداد 34 ہے۔ سپریم کورٹ کالجیم نے 13 دسمبر 2022 کو جسٹس متل، جسٹس کرول، جسٹس کمار، جسٹس امان اللہ اور جسٹس مشرا کو سپریم کورٹ میں جج کے طور پر ترقی دینے کی سفارش کی تھی۔ صدر دروپدی مرمو کی منظوری کے بعد مرکزی حکومت کی قانون و انصاف کی وزارت نے ہفتہ کو پانچ ججوں کی تقرری کے بارے میں نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

Published: undefined

دو دیگر ہائی کورٹس کے چیف جسٹسوں کو سپریم کورٹ کے جج کے طور پر ترقی دینے کے لیے سپریم کورٹ کالجیم کی سفارشات مرکزی حکومت کے سامنے زیر التوا ہیں۔ کالجیم نے 31 جنوری کو الہ آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس راجیش بندل اور گجرات ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اروند کمار کو سپریم کورٹ کے جج کے طور پر ترقی دینے کی بھی سفارش کی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined