لکھنؤ: اترپردیش کے وزیر ٹرانسپورٹ سوتنتر دیو سنگھ کو یو پی بی جے پی کا نیا صدر مقرر کیا گیا ہے۔ منگل کو بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری کی جانب جاری ایک لیٹر کے مطابق سنگھ کا انتخاب وزیر داخلہ امت شاہ، بی جے پی کے قومی سکریٹری ارن سنگھ کے ذریعہ کیا گیا ہے۔ سوتنتر دیو سنگھ ڈاکٹر مہندر ناتھ پانڈے کی جگہ لیں گے جنہیں مرکزی وزیر بنایا گیا ہے۔
Published: undefined
مرزا پور کے ایک غیر سیاسی خاندان میں 13 فروری 1964 کو پیدا ہونے والے سنگھ نے بندیل کھنڈ یونیورسٹی سے بائیو لوجی میں بی اے کی ڈگری حاصل کی اور 1986 میں آر ایس ایس کی رکنیت اختیار کر کے سنگھ کے لئے کام کرنا شروع کیا۔
Published: undefined
سال 1988 میں سنگھ اے بی وی پی کے سکریٹری (تنظیم) کی ذمہ داری سنبھالی اور یہیں سے ان کے سیاسی سفر کا آغاز ہوا۔ اپنی محنت و جفا کشی کی بنیاد پر وہ کافی مقبول ہوئے اور 1991 میں بی جے پی کانپور کے ’یوا مورچہ‘‘ کے انچار بنائے گئے اور 1994 میں انہیں بندیل کھنڈ یوا مورچہ کا انچارج بنا دیا گیا۔
Published: undefined
سنگھ 2004 میں قانون ساز اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے اور اسی سال وہ بی جے پی کے ریاستی سکریٹری بھی بنائے گئے اس کے بعد وہ پارٹی کی ریاستی اکائی میں 2004 سے 2014 کے درمیان دو بار جنرل سکریٹری اور ایک بار نائب صدر بنائے گئے۔
Published: undefined
سال 2014 کے لوک سبھا انتخابات میں سنگھ اترپردیش میں وزیر اعظم نریندر مودی کی سبھی ریلیوں کے انعقاد کی ذمہ داری بحسن خوبی نبھائی۔ سنگھ نے پہلا اسمبلی انتخاب 2012 میں لڑا۔ انہوں نے جالون کی کالپی اسمبلی حلقے سے قسمت آزمائی کی لیکن انہیں شکست فاش کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کے باجود بی جے پی نے انہیں ایم ایل سی بنا دیا اور 2017 کے اسمبلی انتخابات میں جب بی جے پی اقتدار میں آئی تو انہیں وزیر ٹرانسپورٹ کا قلمدان دیا گیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز